کومل اسلم : سیاحوں کے لیے خوشخبری ، ہوگ ڈئیر گلیمپنگ پوڈعوام الناس کی سیاحت کیلئے آپریشنل کر دئیے گئے ، جدید آسائشوں سے آراستہ اور قدرتی ماحول کے بالکل قریب گلیمپنگ پوڈ میں رات گزارنے کی سہولت بھی میسر ہوگی۔
سیاحوں کو اب قدرت کے بہت قریب رہنے کا بہترین موقع کیا جا رہا ہے۔ ہوگ ڈیر گلیمپنگ پوڈ میں رہنے کی سہولت اب سفاری پارک میں فراہم کردی گئی۔ ہوگ ڈئیر میں چار گلیپنگ پوڈ موجود ہیں۔ فلیمنگ پوڈ میں بنیادی تمام سہولیات موجود ہیں۔خوب صورت منظر پیش کرتے کمرے میں اپنے پیاروں کے ہمراہ رات گزارنے کا بہترین موقع دیا گیا ہے۔اردگرد ہرن اورباربی کیو کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ ایک گلیمپنگ پود کا کرایہ 18 ہزار روپے مقرر کیاگیا ہے۔
سہ فریقی اجلاس میں شرکت ،وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان پہنچ گئے
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
نادرا کا ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور قدم، نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز
— فائل فوٹونیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کےلیے ایک اور سہولت متعارف کروادی۔
اب مخصوص یونین کونسل (یو سی) کے شہری اپنے گھر بیٹھے اپنے نکاح کا آن لائن اندارج کروا سکیں گے۔
نادرا کے مطابق ابتدا میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصدر شہریوں کے لیے خدمات تک رسائی مزید آسان بنانا ہے۔
نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے، اس کے بعد اپنا میرج رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ موبائل ایپ کے آئی ڈی والٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
نادرا کے مطابق ابتدائی مراحل میں یہ سہولت پنجاب کے تین اضلاع چکوال، جہلم اور ننکانہ صاحب میں فراہم کی گئی ہے۔
اب چکوال کی 71 یونین کونسلز، جہلم کی 44 یونین کونسلز اور ننکانہ صاحب کی 65 یونین کونسلز کے شہری اپنے گھروں میں آرام سے اس سہولت تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ یہ سہولت بہت جلد مرحلہ وار پاکستان بھر میں فراہم کر دی جائے گی۔