امریکا جانے والے سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
اس سال چھٹیوں میں امریکا کا رُخ کرنے والے جاپان، کینیڈا، میکسیکو اور جرمنی کے سیاحوں کی امریکا میں ہوٹل بکنگ میں نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالیڈے میکرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائے جانے والے ٹیرف کے اعلان کے بعد امریکا آنے کا پروگرام تبدیل کردیا ہے۔
اس حوالے سے آن لائن ہوٹل بکنگ میں واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے، عالمی معاشی حالات کے پیشِ نظر امریکا اور برطانیہ کا سیاح اس وقت سیاحت کے لیے اندرونِ ملک ڈیسٹی نیشنز کا انتخاب کر رہے ہیں۔
اس طرح جاپان، کینیڈا اور میکسیکو کے سیاحوں کے امریکا میں ہوٹل بکنگ میں ڈبل ڈجٹ کا فرق آیا ہے، بالخصوص کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف لگنے کے اعلان کے بعد یہاں سے آنے والے مسافروں میں واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
دوسری جانب کینیڈا میں امریکی صدر ٹرمپ کے کینیڈا کو 51ویں اسٹیٹ کے طور پر ضم ہونے والے بیان پر ناراضگی پائی جاتی ہے۔
گزشتہ مہینے حکومت اور ٹور ازم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال مارچ میں 11 اشاریہ 6 فیصد کی کمی غیر ملکیوں کی آمد میں کمی کی صورت میں ہوئی ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایس آئی ایف سی کی صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں
ایس آئی ایف سی کی جامع حکمت عملی کے مثبت اثرات آنے شروع ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی معروف انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی نے فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری مکمل کر لی ہے۔
زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈکی نجکاری سے کسانوں کو جدید، تیز ، شفاف اور مؤثر مالی خدمات کی فراہمی ممکن ہوسکےگی جبکہ بی وائی ڈی (بِلڈ یور ڈریمز) کا پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے مقامی کمپنیوں سے اشتراک ہوا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کی طرف سرمایہ کاروں کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
مزید برآں رواں سال گرین ٹورازم پرائیویٹ لمیٹڈ کےتحت گرین پاک لگون گڈانی اور گرین پاک ریورفرنٹ ناران کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔
پاکستان میں ماحول دوست سیاحت کو نئی جہت، گرین ٹورزم منصوبوں کی رفتار میں نمایاں تیزی آئی ہے جبکہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی منصوبے ملکی معیشت میں بہتری کیلئے مسلسل کوشاں ہیں۔