بتائیں بانی پی ٹی آئی کیا چیز چھوڑیں تو آپ اسے رہا کریں گے: علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی بہن، علیمہ خان نے بھائی کی رہائی کے لیے بات چیت کی دعوت دی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان نے کہا کہ آپ کس قسم کے لوگ ہیں، فرعونیت نہ کہیں تو اور کیا کہیں، آپ کو بات کرنی ہیں تو ہم عورتیں بیٹھ جاتی ہیں آپ کے ساتھ، لیکن سامنے آ کر بات کریں، آپ ایم این ایز اور پارلیمنٹرینز کو نہ دھمکائیں، یہ چیزیں نہ کریں۔
علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم آپ سے نہیں ڈر رہے، آپ بھی نہ ڈریں، آپ ہم سے آ کر بات کریں، ہمیں دھمکیاں آتی ہیں کہ آپ کی گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دو سال سے ہمیں یہ نہیں پتہ چل رہا کہ آپ مانگ کیا رہے ہیں، آپ بتائیں بانی پی ٹی آئی کیا چیز چھوڑیں تو آپ اسے رہا کریں گے؟
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ پیچھے سے نہیں، سامنے آ کر بات کریں، ہم بیٹھیں گے، ہم تیار ہیں، آپ بتائیں ، Give and Take کرنا چاہتے ہیں تو بتا دیں، آپ بتائیں، بانی پی ٹی آئی کیا Give کریں اور آپ کو کیا چاہیے، ہم آپ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ مقدمات کی سماعت میں تاخیر ثابت کرتی ہے کہ کیسز جھوٹے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ساری زندگی جیل میں رکھ لیں جھکوں گا نہیں، بتایا جائے بانی پی ٹی آئی نے آپ کا کیا بگاڑا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا تھا غلطی سے عملے نے کیس لسٹ میں نہیں ڈالا، چیف جسٹس نے کیس مقرر کرنے کا خود وعدہ کیا، بیرسٹر گوہر لاہور سے آئے، وہ وعدہ کر رہے ہیں، آپ یہاں سے چلے جائیں، کیس وقت پر سنا جائے گا۔
علیمہ خان نے کہا کہ کیا یہ سارا کچھ بانی پی ٹی آئی کے لیے ہو رہا ہے، شکر ہے کیس لگ گیا ہے۔ پارلیمنٹرینز نے ساتھ دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علیمہ خان نے کہا بانی پی ٹی آئی کہا کہ
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :