پنجاب میں ریسکیو 1122 ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سال کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
پنجاب میں ریسکیو 1122 ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 کے بجائے 50 سال کردی گئی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ایمرجنسی سروسز میں کام کرنے والے 50 سالہ ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر پنشن دینے کی ہدایت کی ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آپ محکمہ خزانہ کو آگاہ کریں کہ ایمرجنسی سروسز کے ریٹائرڈ ملازمین کو تنخواہ دی جائے گی، اگر ایک شخص نے اپنی عمر کا بڑا حصہ محکمے کو دیا تو اس کو پنشن دینا بنتی ہے۔
حکومت رکن امجد علی نے کہا کہ ریسکیو 1122 میں ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے 50 سال کر دی گئی ہے۔
پارلیمانی سیکریٹری داخلہ ضیاء اللّٰہ شاہ نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ضرور ملے گی، پنجاب ایمرجنسی ایکٹ کے تحت فیلڈ اسٹاف کی ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سال کی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی ریٹائرمنٹ کی عمر
پڑھیں:
قتل کیے جانے والے 9 افراد کی مییتیں بلوچستان حکومت نے ڈیرہ غازی خان انتظامیہ کے حوالے کردی
فائل فوٹولورالائی کے قریب قتل کیے جانے والے 9 افراد کی مییتیں بلوچستان حکومت نے ڈی جی خان انتظامیہ کے حوالے کردی۔
انتظامیہ نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے 9 مسافروں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔
انتظامیہ کے مطابق جابر اور عثمان دونوں سگے بھائیوں کا تعلق لودھراں کی تحصیل دنیا پور سے تھا۔
محمد عرفان کا تعلق ڈی جی خان، صابر کا تعلق گوجرانولہ سے محمد آصف کا تعلق مظفرگڑھ سے تھا۔
اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم کا کہنا ہے کہ جاں بحق مسافروں کی میتوں کو رکھنی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ غلام سعید کا تعلق خانیوال سے، محمد جنید کا تعلق لاہور سے تھا، محمد بلال اٹک جبکہ بلاول کا تعلق گجرات سے تھا۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری کے مطابق تمام مییتیں بلوچستان کے ضلع بارکھان انتظامیہ نے پنجاب انتظامیہ کے حوالے کی۔
کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد کے مطابق جاں بحق 9 افراد کی لاشیں بلوچستان پنجاب سرحد پر وصول کرلی گئی ہیں جہاں سرحدی علاقے بواٹہ پر میتیں پولیٹیکل اسسٹنٹ اسد چانڈیہ نے وصول کیں جس کے بعد میتوں کو ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان سے پنجاب جانیوالے 9 مسافروں کو دہشتگردوں نے بس سے اتار کر گزشتہ رات قتل کردیا تھا۔