Daily Ausaf:
2025-11-03@19:13:51 GMT

فیلڈ مارشل، پی ایل17 اور ’’بلف گیم‘‘

اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جب سے فیلڈ مارشل کا عہدہ سنبھالا ہے بھارت میں سراسیمگی پھیلی ہوئی ہے، خوف و ہراس کی اس کیفیت میں اس وقت بدترین صورتحال پیدا ہو گئی کہ جب بھارت کو یہ اطلاع ملی کہ پاکستان پی ایل 15سے بھارت کے 5جدید لڑاکا طیارے گرانے کے بعد اب پی ایل 17کے حصول کے لئے چین کے ساتھ رابطے میں ہے اور اس مقصد کے لئے اپنے لڑاکا طیاروں جے ایف 17تھنڈر اور جے 10 سی میں ضروری اپ گریڈیشن کر رہا ہے۔ چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات پاکستان کی دفاعی پالیسی کا سنگ بنیاد ہیں اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے اس تعلق کو جو نئی جہتیں اور نئی بلندیاں عطاء کی ہیں ان کی زیادہ تر تفصیل ابھی تک مخفی ہے اور یہی رازداری وہ بڑا خوف بن چکی ہے کہ جس کی وجہ سے بھارت پر لرزہ طاری ہے۔ اسی رازداری اور مخمصے نے حالیہ 4 روزہ جھڑپ میں بھارت کو چاروں شانے چت کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا کیونکہ بھارت سمجھتا تھا کہ چین نے پاکستان کو پی ایل 15کا ایکسپورٹ ورژن پی ایل 15 ای فراہم کیا ہے اور پاک فضائیہ کی طرف سے چین کے زیر استعمال پی ایل 15حاصل کرنے کے دعوے محض ایک بلف گیم ہیں، یاد رہے کہ پی ایل 15ای یعنی ایکسپورٹ ورژن کی رینج 145 کلومیٹر جبکہ چین کے زیر استعمال پی ایل 15کی رینج 300 کلومیٹر ہے۔
اس مخمصے نے حالیہ جھڑپ میں بھارت کو دھول چٹائی اور یہی وہ ’’بلف گیم‘‘ہے کہ جس کی وجہ سے مودی سرکار ایک بار پھر عجیب شش و پنج میں ہے، وہ پاکستان کیخلاف نئی جارحیت کا ارتکاب کرنا چاہتی ہے لیکن راولپنڈی اسلام آباد میں پاکستانی فوج کی قیادت اور میزائلوں دونوں کی ’’اپ گریڈیشن‘‘نے اس کے ہاتھوں کے طوطے اڑائے ہوئے ہیں، ایک طرف افواج پاکستان کے سربراہ عاصم منیر فور اسٹار سے فائیو اسٹار جنرل بن چکے ہیں تو دوسری طرف پاکستان پی ایل 15 سے آگے بڑھ کر پی ایل 17حاصل کر رہا ہے جس کی رینج 400 کلومیٹر تک ہے۔پاک فضائیہ کے شاہینوں نے چین سے حاصل کردہ 4.

5 جنریشن کے جدید لڑاکا طیارے J-10 C کے ذریعے PL-15 میزائل استعمال کرتے ہوئے بھارت کے تین رافیل، ایک سخوئی SU-30MKI اور ایک میراج 2000 طیارہ مار گرائے، اس بڑی کامیابی نے بھارت کی فضائی برتری کے دعوئوں اور بڑے دفاعی بجٹ کی وجہ سے حاصل نفسیاتی برتری کو پاش پاش کر کے رکھ دیا ہے۔ اب پاکستان چین کے ایک اور جدید ترین میزائل PL-17 کے حصول پر کام کر رہا ہے۔ یہ میزائل نہ صرف PL-15 سے کہیں زیادہ جدید ہے بلکہ اس کی رینج 400 کلومیٹر کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ PL-17 ہے کیا؟ اور موجودہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کے لئے اس کے فوری حصول کی اہمیت کیا ہے؟ کہا یہ جا رہا ہے کہ بھارت کو تو پی ایل 15نے ناک آئوٹ کرکے رکھ دیا اگر پاکستان پی ایل 17حاصل کر لیتا ہے تو بھارتی فضائیہ کا بنے گا کیا؟ اور وہاں پاک فضائیہ سے کتنے برس مزید ’’پسماندہ‘‘ہو کر رہ جائے گی؟ اس حساب کتاب نے مودی سرکار کی راتوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔پی ایل 17 کو پراجیکٹ 180 اور پی ایل 20بھی کہا جاتا ہے، یہ چین کا جدید ترین بی وی آر (Beyond Visual Range) ایئر ٹو ایئر میزائل ہے، جو انتہائی دور فاصلے پر دشمن کے ہوائی جہاز، ایواکس، فضائی ٹینکر جہاز اور دیگر فضائی اثاثوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تقریبا ً 6میٹر طویل یہ میزائل انرشیل نیویگیشن، جی پی ایس،بی ڈو اپڈیٹس، ہائی پاور AESAریڈار سیکر، اور ڈیٹا لنک سے لیس ہے جو اسے انتہائی دور سے بھی درست نشانہ لگانے کے قابل بناتے ہیں، پی ایل 17میزائل کی زیادہ سے زیادہ رفتار میک 4 سے تجاوز کرتی ہے۔ جس کی وجہ سے اسے انٹرسیپٹ کرنا دنیا کے جدید ترین طیاروں کے لئے بھی بہت ہی مشکل ہے، یہ رفتار تقریباً 3,000میل فی گھنٹہ یا لگ بھگ 4,800کلومیٹر فی گھنٹہ کے برابر ہے جس کا جنوبی ایشیاء میں تاحال کوئی توڑ نہیں۔
(جاری ہے)

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی وجہ سے بھارت کو پی ایل 15 کی رینج کے لئے چین کے رہا ہے

پڑھیں:

مارشل آرٹس اسٹار راشد نسیم نے مزید 4 نئےعالمی ریکارڈز بنا ڈالے

پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈز بنانے والے لیجنڈ مارشل آرٹس اسٹار راشد نسیم نے رومانیہ میں بھی مزید 4 نئے عالمی ریکارڈ بنا ڈالے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق رومانیہ کے معروف انٹرنیشنل ٹی وی شو دی ٹکٹ میں راشد نسیم نے ایک بار پھر سب کو حیران کر دیا۔

راشد نسیم نے ایک ہی پروگرام میں 4 ناقابلِ یقین ورلڈ ریکارڈز بناکر دنیا بھر میں قومی پرچم بلند کر دیا۔

تمام ججز راشد نسیم کی رفتار، طاقت اور مہارت سے دنگ رہ گئے جبکہ شرکاء کے چہروں پر حیرت، جوش اور خوف کے تاثرات نمایاں نظر آئے۔

راشد نسیم نے اپنی پرفارمنس کا آغاز کہنی کے ساتھ کنکریٹ بلاک توڑنے سے کیا، پھر آنکھوں پر پٹی باندھ کر طاقتور ضربوں سے کین کرش کیے، تیسری شاندار کوشش میں راشد نسیم نے سر کی مدد سے لوہے کی کیل ٹھونکی اور پھر ناریل توڑنے اور کولڈ ڈرنک کین کرش کرنے کا مظاہرہ کیا۔

پروگرام کے اختتام پر راشد نسیم نے پاکستانی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے ججز اور شرکاء کو سندھی اجرک پیش کی جسے بے حد پسند کیا گیا۔

راشد نسیم اس سے قبل اٹلی، جرمنی، اسپین، کوریا، چین، سنگاپور اور رومانیہ سمیت کئی ممالک میں اپنی ناقابلِ یقین صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

راشد نسیم واحد پاکستانی ہیں جو بغیر کسی حکومتی سرپرستی کے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  •  فیلڈ مارشل کو ملنے والا اعزاز پوری پاکستانی قوم کے لیے باعث فخر ہے، جاوید اقبال انصاری 
  • 27ویں ترمیم: فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئینی بنانے کے لیے آرٹیکل 243 میں ترمیم کرنے کا فیصلہ
  • ستائیسویں آئینی ترمیم ،فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243میں ترمیم کی جائیگی،حکومتی ذرائع
  • فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243 میں ترمیم کی تیاری
  • فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243 میں ترمیم کی جائے گی، وفاقی حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تیاری پکڑلی
  • امریکہ نے فیلڈ مارشل کی تعریفیں بہت کیں لیکن دفاعی معاہدہ ہندوستان کیساتھ کرلیا، پروفیسر ابراہیم
  • فیلڈ مارشل کو سلام، گلگت بلتستان کو ترقی کے تمام مواقع دیئے جائینگے: صدر زرداری
  • جوہری یا میزائل پروگرام پر کسی قسم کی پابندی قبول نہیں ،ایران
  • مارشل آرٹس اسٹار راشد نسیم نے مزید 4 نئےعالمی ریکارڈز بنا ڈالے
  • فیلڈ مارشل ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری، سابق صدر کی یادگار اشیاء بھی غائب