تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے معاملے پر آئی ایم ایف نے کیا کہا؟ بڑی خبر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجٹ 26-2025 میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے پر مشروط رضامندی ظاہر کردی۔
نجی ٹی وی سماء کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر معاشی امور شہباز رانا نے کہا کہ حکومت کے پاس گنجائش تو کم ہے لیکن وزیراعظم اور وزیرخزانہ کو اس بات کا ادراک ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا زیادہ بوجھ ہے اور اس کو ہم نے کچھ کم کرنا ہے۔
شہباز رانا نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اگر آپ نے تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنا ہے تو کرلیجئے مگر پھر آپ پنشنرز کے اوپر ٹیکس لگا دیں، جو حکومت کے مطابق ایک مشکل فیصلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 10 ماہ میں تنخواہ دار طبقے نے 437 ارب روپے ٹیکس دیا، بجٹ میں تنخواہوں میں ٹیکس کم کرنے کے ساتھ ساتھ تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔
موسیٰ خیل،کوئٹہ میں فائرنگ کے تبادے میں مبینہ 4 دہشتگرد ہلاک
ماہر معاشی امور نے کہا کہ آئی ایم ایف کو پاکستان کے دفاعی بجٹ سے کوئی مسلہ نہیں ہے، آئی ایم ایف صرف یہ کہتا ہے کہ جو اخراجات ہیں اس کے مقابلے میں محصولات کہاں سے آئیں گے۔ انہوں نے تجویز دی کہ آج شرح سود 11 فیصد ہے، حکومت اگر شرح سود کو 9 فیصد پر لے آئے تو دفاعی ضروریات پوری ہوسکتی ہے۔
شہباز رانا کے مطابق آئی ایم ایف نے قرض پروگرام سے متعلق 50 شرائط عائد کی ہیں، جس میں بجٹ سے متعلق شرائط بھی شامل ہیں۔ آئی ایم ایف نے حکومت سے سودی نظام کے خاتمے کی صورت میں موجودہ بینکنگ نظام کے متبادل حکمت عملی بنانے کا بھی کہہ دیا ہے۔
کیا عمران خان کو رہائی ملنی چاہئے؟مضمون نگار کا تبصرہ
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: تنخواہ دار طبقے آئی ایم ایف
پڑھیں:
فیس بک کا ٹک ٹاک کو ٹکر دینے کے لیے فل اسکرین ویڈیو فیڈ کا تجربہ
فیس بک نے صارفین کو زیادہ دیر تک پلیٹ فارم پر رکھنے کے لیے ٹک ٹاک جیسا نیا فیچر آزمائش کے لیے پیش کیا ہے، جس میں ایپ کھولتے ہی فل اسکرین ویڈیوز دکھائی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کا فیس بک اور انسٹاگرام کی لت کے خلاف بڑا ایکشن، بھاری جرمانے کی دھمکی
میٹا کے مطابق فیس بک ایپ کے سربراہ ٹام ایلیسن نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی ایک نئی ‘دوبارہ تشکیل دی گئی تجرباتی سہولت’ کی آزمائش کرے گی، جس کے تحت صارفین کو روایتی فیڈ کے بجائے براہ راست عمودی ویڈیوز کی فیڈ نظر آئے گی۔
نئے تجربے میں صارفین کو الگورتھم کے ذریعے منتخب کی گئی ویڈیوز مسلسل دکھائی جائیں گی، جو ٹک ٹاک کے ‘فور یو’ فیڈ سے مشابہ ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق یہ تبدیلی فیس بک کے روایتی انداز سے ایک بڑا انحراف ہو سکتی ہے، کیونکہ اب تک پلیٹ فارم پر دوستوں، خاندان اور پیجز کی پوسٹس مرکزی حیثیت رکھتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیس بک نے مونیٹائزیشن مزید آسان بنا دی، پاکستانی کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے ڈالرز میں کمائی کے نئے مواقع
میٹا پہلے بھی حریف پلیٹ فارمز کے مقبول فیچرز کو اپناتا رہا ہے۔ 2016ء میں اس نے اسنیپ چیٹ کی ‘اسٹوریز’ کو انسٹاگرام میں شامل کیا، جبکہ بعد میں ٹک ٹاک کے مقابلے کے لیے ‘ریلز’ متعارف کرائی گئیں۔
کمپنی نئے فیچر کو پہلے منتخب عالمی مارکیٹوں میں آزمائے گی، جس کے نتائج حوصلہ افزا ہونے کی صورت میں اسے امریکا سمیت دیگر ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق فیس بک کا یہ اقدام اس لیے بھی اہم ہے کہ پلیٹ فارم کے موجودہ صارفین کی بڑی تعداد عمر رسیدہ ہو رہی ہے، جبکہ نوجوان صارفین کی بڑی تعداد ٹک ٹاک پر منتقل ہو چکی ہے اور روزانہ طویل وقت ویڈیوز دیکھنے میں گزار رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میٹا نے واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کے بامعاوضہ فیچرز متعارف کرا دیے
تاہم فیس بک کے لیے یہ حکمت عملی خطرات سے خالی نہیں، کیونکہ بہت سے صارفین اب بھی دوستوں اور خاندان سے رابطے کے لیے فیس بک استعمال کرتے ہیں۔ ویڈیوز پر زیادہ توجہ دینے سے ممکن ہے کہ کچھ پرانے صارفین پلیٹ فارم سے دور ہو جائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آزمائش ٹک ٹاک فل اسکرین ویڈیو فیس بک