لاہور؛ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا ضلعی صدر پر عدم اعتماد
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
لاہور:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ضلعی صدر شیخ امتیاز پر عدم اعتماد کر دیا۔
صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز کے خلاف مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کو خط لکھ دیا گیا ہے، اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے سلمان اکرم راجا سے ملاقات میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور خط بھی ان تک پہنچا دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 5 ماہ قبل صدر لاہور کو تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا اور اس کے بعد بانی پی ٹی آئی 3 بار شیخ امتیاز کو ہٹانے کی ہدایت کرچکے ہیں، کون سی طاقت صدر پی ٹی آئی لاہور کو تبدیل نہیں کرنے دے رہی ہے۔
پی ٹی آئی اراکین نے کہا ہے کہ صدر پی ٹی آئی لاہور کے یک طرفہ فیصلوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے، 5 ہزار نوٹیفائیڈ عہدیداران میں سے صرف 500 بھی فعال نہیں ہیں اور پارٹی کا کوئی باقاعدہ دفتر بھی قائم نہیں کیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے اور کسی نظریاتی کارکن کو صدر کا عہدہ دیا جائے۔
صدر پی ٹی آئی لاہور کے خلاف لکھے گئے خط میں لاہور کے 20 اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے دستخط کیے ہیں، خط میں رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون، میاں ہارون اکبر، حافظ فرحت عباس اور مسز مہر واجد کے دستخط بھی موجود ہیں۔
سابق صدر پی ٹی آئی لاہور چوہدری اصغر گجر، سیکریٹری اطلاعات سینٹرل پنجاب ذیشان رشید نے بھی خط میں دستخط کیے ہیں۔
سلمان اکرم راجا سے ملاقات میں فرخ جاوید مون، چوہدری اصغر گجر اور شبیر گجر نے تحفظات کا اظہار کیا اور اس موقع پر میاں ہارون اکبر، افضال پاہٹ، ندیم بارا، حافظ ذیشان نے بھی صدر لاہور پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز لاہور کے گیا ہے
پڑھیں:
جامعہ اردو کا سینیٹ اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی
— فائل فوٹووفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس دوسری مرتبہ بھی کورم نہ پورا ہونے کی وجہ سے ملتوی ہوگیا۔
اب یہ اجلاس 29 ستمبر کو کیا جائے گا بدھ کو ہونے والے اجلاس میں صرف 6 اراکین نے شرکت کی جن میں ڈپٹی چیئر مین جمیل احمد خان، ڈاکٹر سروش لودھی، ڈاکٹر کمال، وائس چانسلر ضابطہ خان شنواری، سعیداللّٰہ والا اور شکیل الرحمان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ وفاق وزیر تعلیم و پیشہ ور تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اردو یونیورسٹی کے چانسلر/ صدر مملکت کو خط لکھا تھا کہ اردو یونیورسٹی کی سینٹ کا اجلاس ملتوی کیا جائے۔
خط میں کہا گیا تھا وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی بے ضابطگیوں پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک وفاقی اردو یونیورسٹی کا سینٹ اجلاس موخر رکھا جائے۔
ادھر اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ اردو کے جنرل سیکریٹری جمال اکرم نے سینٹ کا اجلاس نہ ہونے پر ان تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا جن کے نہ آنے کی وجہ سے کورم پورا نہ ہوسکا۔
انہوں نے کہا کہ اراکین نے سینیٹ اجلاس میں شرکت نہ کرکے اساتذہ دوستی، اصول پسندی اور حق و سچ کی حمایت کا ثبوت دیا ہے۔