وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آذربائیجان کے یوم آزادی پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہاں ترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کیا، وہیں انہوں پاک بھارت جنگ کے حالات کا تذکرہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قائدانہ کردار ادا کیا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ بھارت نے جب پاکستان پر حملہ کیا تو ہم نے اس کا مؤثر جواب دیا، جس کی ساری حکمت عملی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بنائی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ ہمارے آرمی چیف یہاں پر موجود ہیں۔ انہوں نے سید عاصم منیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ فیلڈ مارشل آپ کھڑے ہو جائیں میں آپ کا تعارف کرانا چاہتا ہوں۔

ہمارے چیف آف اسٹاف ادھر ہی بیٹھے ہیں ، فیلڈ مارشل آپ کھڑے ہوجائیں میں آپ کا تعارف کروانا چاہتا ہوں ، وزیراعظم شہباز شریف pic.

twitter.com/kAAJJCPiKO

— WE News (@WENewsPk) May 28, 2025

وزیراعظم شہباز شریف کے کہنے پر تقریب میں موجود فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنی نشست پر کھڑے ہوگئے، اس موقع پر تقریب میں موجود افراد نے نہ صرف ان کو سراہا بلکہ ان کے لیے تالیاں بھی بجائیں۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے بھارت کو جنگی جنون کا منہ توڑ جواب دینے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر تعینات کردیا ہے، جبکہ ایئر چیف ظہیر احمد بابر کی مدت ملازمت میں بھی توسیع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں فیلڈ مارشل عاصم منیر شرارتی تھے لیکن انکی پوری توجہ حفظ قران پر مرکوز تھی، مہتمم مدرسہ

پاکستان کی مسلح افواج نے 10 مئی کو بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن ملک کے اندر گھس کر کارروائی کرتے ہوئے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد بھارت کی درخواست پر سیز فائر کیا گیا جو اب تک برقرار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آذربائیجان آرمی چیف تالیاں توجہ کا مرکز شہباز شریف فیلڈ مارشل عاصم منیر وزیراعظم پاکستان وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا رمی چیف تالیاں توجہ کا مرکز شہباز شریف فیلڈ مارشل عاصم منیر وزیراعظم پاکستان وی نیوز فیلڈ مارشل عاصم منیر وزیراعظم شہباز شریف ا رمی چیف

پڑھیں:

یوم تکبیر: مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے حق میں پوسٹرز آویزاں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویر بھی چسپاں

28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر جہاں ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا اور قومی پرچم لہرائے گئے وہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھی پاکستان کے ساتھ اپنے جذباتی لگاؤ کا اظہار کرتے ہوئے سبز ہلالی پرچم لہرا دیے۔

مقبوضہ کشمیر کے مختلف مقامات پر قومی پرچم لہرائے گئے، اس کے علاوہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی لڑاکا طیارے جے 10 سی کی تصاویر والے پوسٹرز بھی آویزاں کیے گئے۔

کشمیریوں نے پوسٹرز پر تحریر کیا ہے کہ پاکستان کی جانب بھارت کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دیے جانے پر کشمیریوں کے دل خوش ہیں۔

پوسٹرز پر بھارت کی فوجی صلاحیت کا پول کھولنے پر افواج پاکستان کو مبارک باد کی تحریریں بھی درج ہیں۔

کشمیریوں نے حقوق خودارادیت کے لیے جدوجہد میں ساتھ دینے پر حکومت پاکستان اور افواج پاکستان سے اظہار تشکر بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام نے وزیراعظم پاکستان، وزیراعظم آزاد کشمیر اور آرمی چیف کی تصاویر والے پوسٹرز آویزاں کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستانی پرچم پوسٹر چسپاں عاصم منیر فیلڈ مارشل مقبوضہ کشمیر وی نیوز یوم تکبیر

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت حالیہ جنگ کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر زیادہ مضبوط اور مقبول ہوئے: معروف تھنک ٹینک
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر: تسخیر سےناقابلِ تسخیر تک
  • پاک بھارت حالیہ جنگ کے بعدفیلڈ مارشل عاصم منیر زیادہ مضبوط و مقبول ہوئے
  • وزیراعظم کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ کوئٹہ کا دورہ، جرگے میں شرکت کریں گے
  • ہندوستان جان لے پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • یوم تکبیر: مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے حق میں پوسٹرز آویزاں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویر بھی چسپاں
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا،وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملٹری ڈپلومیسی سے ملک بحرانوں سے نکل آیا، ایکس سروس مین سوسائٹی