اسپین میں تارکینِ وطن کی کشتی الٹ گئی؛ 4 خواتین اور 3 بچیاں ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
اسپین کے زیر انتظام کینیری آئی لینڈز میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی میں 100 سے زائد تارکین وطن سوار تھے جو ال ہیرو جزیرے کی بندرگاہ لا ریسٹنگا کے ساحل کے قریب پہنچ کر الٹ گئی۔
امدادی کاموں کے دوران سمندر سے 7 لاشیں نکالی گئیں جن میں 4 خواتین اور 3 بچیاں شامل ہیں۔ بچیوں کی عمریں پانچ سے 16 سال کے درمیان ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے ایک 3 سالہ بچے اور ایک 5 سالہ بچی کو عین اس وقت بچالیا جب وہ ڈوب جانے کے قریب تھے۔
دونوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہلے ہی اسی کشتی حادثے کے 4 بچے سانس لینے میں دشواری کے باعث زیر علاج تھے۔
مراکش، مالی اور سینیگال جیسے ممالک سے ہر سال ہزاروں افریقی تارکین وطن یورپ پہنچنے کی کوشش میں اسپین کے ذریعے خطرناک سمندری راستہ اختیار کرتے ہیں۔
این جی او Caminando Fronteras کے مطابق صرف گزشتہ برس اسپین پہنچنے کی کوشش میں 10 ہزار 457 تارکین وطن ہلاک یا لاپتا ہوئے۔
کینیری آئی لینڈز کے صدر فرنانڈو کلاویجو نے کہا کہ ایک بار پھر ہم امیگریشن کے اس سخت ترین چہرے کے گواہ بنے ہیں جسے دور بیٹھے لوگ پوری شدت سے نہیں سمجھتے۔
گزشتہ برس 47 ہزار غیر قانونی تارکینِ وطن کینیری آئی لینڈز پہنچے جو 2023 کی نسبت ریکارڈ اضافہ تھا۔
تاہم اسپین کے وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق رواں برس اب تک اس تعداد میں 34.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تارکین وطن
پڑھیں:
بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیےگئے، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیے۔
بنوں میں دہشت گردوں نے پہلے میریان تھانے اور پھر مزنگ چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے بہادری اور مؤثر حکمت عملی سے دونوں حملے پسپا کر دیے۔
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سجاد خان کے مطابق میریان تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ صرف 20 منٹ میں ناکام بنا دیا گیا۔ اس کے بعد مزنگ چوکی پر درجنوں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے دوران ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
آر پی او کے مطابق پولیس نے بھرپور جواب دیتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک اور چار کو زخمی کر دیا، جبکہ ان کے ساتھی لاشیں اور زخمیوں کو لے کر فرار ہو گئے۔ حملے میں پولیس کے تین اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔
ادھر ضلع کرک میں بھی گرگری تھانے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو تھانے کے قریب آنے سے روک دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق پولیس کی مؤثر مزاحمت کے باعث دہشت گرد فرار ہو گئے۔