پاکستان سے شرمناک شکست کھانے کے بعد بھارت نے ہزیمت چھپانے کے لیے ٹرمپ کی کردار کشی شروع کردی۔

مودی سرکار کے زیر اثر بھارتی میڈیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کردار  کشی پر اتر آیا ہے   اور پاکستانی مسلح افواج کی جانب سے اپنے دفاع میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر امریکاپر تنقید کا سلسلہ شروع کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کے بعد سیز فائر ہو گیا تو بھارت نے یوٹرن لے لیا اور اب بھارتی میڈیا جس میں ارناب گوسوامی جیسے مودی کے حمایتی بھرے پڑے ہیں،  نے امریکی صدر پر تنقید شروع کردی ہے۔

بھارتی میڈیا نے اپنی خفت مٹانے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دہشتگردوں کا سرپرست بھی کہا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا آئی کیو لیول بھارت کے 7ویں جماعت کے بچے سے بھی کم ہے اور جہاں ٹرمپ جیسے صدر ہوں گے وہاں 11/9 جیسا واقعہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں۔

مودی سرکار نےجب پاکستانی مسلح افواج سے منہ کی کھائی تو امریکا سے مدد کی بھیک مانگی اور جب سیز فائر طے پا گیا تو مودی سرکار نے یوٹرن لیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید شروع کردی ہے۔

آپریشن بُنیان مرصوص میں پاکستانی مسلح افواج کے جوابی حملے میں بھارت کے  رافیل طیارے تباہ ہوئے۔ پاکستانی مسلح افواج کے حملوں سے شمالی بھارت کے70 فیصد علاقے کی بجلی بند ہو گئی۔ پاکستانی فضائیہ نےبھارت کا مہنگا ترین ایس 400 دفاعی نظام  تباہ کر دیا ۔

بھارتی فوج نے جب دیکھا کہ سب کچھ ان کے ہاتھ سے نکل گیا تو مودی سرکار کو امریکا  سے رابطے کے لیے کہا۔ بھارت کی جانب سے سیز فائر کے لیے رابطے کے حوالے سے امریکی نشریاتی ادارے سی این این  کے رپورٹر نک رابرٹسن نے بھی تصدیق کی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کی خبر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری کی، جس نے بھارتی میڈیا ، سیاست دانوں اور عوام کو سیخ پا کردیا۔

بھارتی سیاست دان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کی خبر اب امریکی دھرتی سے جاری کی جائے گی۔ امریکا کے دباؤ کے باعث بھارت سیز فائر کر رہا ہے۔ 78 برس سے ہمارا مؤقف رہا کہ کسی تیسرے ملک کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے  گی اور  آج ٹرمپ ٹوئٹ کرتا ہے اور سیز فائر ہو جاتا ہے۔

بھارتی سیاست دان نے کہا کہ سیز فائر کے لیے کوئی نہ کوئی کردار ادا کرتا ہے مگر امریکا کی جانب سے تجارتی دھمکیاں دے کر ایسا کرنا افسوس ناک ہے۔ اس بدلتی صوت حال میں بھارتی سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ بھارتی میڈیا کے اینکرز بھی امریکی صدر ٹرمپ پر برس پڑے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھارتی میڈیا کے اینکرز نے بغیر نظریے کا حامل رہنما قرار دیدیا۔ بھارتی ٹی وی اینکر نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ٹرمپ کشمیر پر بات کرا دے گا تو ہم بتا دیں ہم اپنا معاملہ دیکھنا جانتے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا اور سیاست دانوں کی جانب سے ٹرمپ پر حملوں کے بعد سیز فائر کرنے والے مودی خاموش ہیں۔ کچھ عرصہ قبل مودی جو امریکی صدر ٹرمپ سے گلے ملے تھے، اب بھارتی میڈیا میں ایک ولن کا روپ دھار چکے ہیں۔

اُدھر بھارتی میڈیا نے امریکی صدر ٹرمپ کو اپنی کمپنیوں کے لیے بسماسورا تک قرار دیدیا ہے۔ بھارتی کہانیوں کے مطابق بسماسورا وہ کردار تھا جو کسی بھی چیز پر ہاتھ رکھتا تھا تو وہ خاک ہو جاتی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس بار امریکی صدر ٹرمپ کے نشانے پر آئی فون ہے جس پر ہاتھ رکھیں گے اور وہ راکھ ہو جائے گا۔ اسی طرح امریکا اور بھارت کے درمیان اسٹریٹیجک معاہدہ بھی تنقید کی زد میں ہے اور اس کی بڑی وجہ مودی کا ناکامی کا سامنا نہ کرنا ہے۔

بھارتی میڈیا کا دوغلا پن کھل کر سامنے آ چکا ہے۔ پہلے امریکا سے سیز فائر کرانے کے لیے بھیک مانگی بعد میں تنقید شروع کردی۔  مودی سرکار کی یہ عادت ہے کہ پہلے بھیک مانگو، پھر الزام تراشی شروع کردو اور بعد میں مکر جاؤ جب کہ اس بار تو مودی سرکار نے دنیا کے سب سے طاقتور صدر کے ساتھ بھی یہ سب کچھ کردیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو بھارتی میڈیا نے دھوکا اور جھوٹ تک قرار دیدیا۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے آئی فون بنانے والی کمپنی کے سی ای او کو بھارت میں فیکٹریاں لگانے سے منع کردیا ہے اور اُدھر بھارتی میڈیا نے امریکی صدر کو دہشتگرد دوست، جھوٹا، اسلحہ ڈیلر تک قرار دیدیا ہے۔

بھارتی اپوزیشن کے مطابق یہی بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ ٹرمپ کی جیت کے لیے ریلیاں نکالتے رہے اور اس کی جیت پر خوش ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت سے سیز فائر کے لیے کہا اور دونوں کو تجارت کے لیے آگے بڑھنے کی بات کی۔ 3 دن بعد وہ قطر میں اپنے فوجیوں کے سامنے اپنی ہی بات سے مکر گئے اور کہا کہ سیز فائر میں ان کا جھوٹاکردار تھا۔ ٹرمپ اپنے بیان سے اس لیے مکر گئے کیونکہ بھارت نے سخت مؤقف اپنایا۔ بھارتی میڈیا نے کہا کہ بھارت کا عالمی تجارت میں کردار اور امریکی صدر کی یوٹرن لینے کی عادت ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی میڈیا واشنگٹن کی آنکھ کا تارا بننے کے لیے ٹرمپ کی جیت پر اسپیشل کوریج بھی کرتا رہا ہے مگر جب بات سیز فائر کی آئی تو بھارتی میڈیا راتوں رات بدل گیا جو اس کے دوغلے پن کی واضح مثال ہے اور حقیقت یہ ہے کہ بھارت نے کبھی امریکا کو دوست نہیں سمجھا۔ وہ صرف تجارت اور ٹیرف میں آسانیاں چاہتا ہے۔

جیسے ہی امریکا نے انسانیت کو جنگ کے نقصانات سے روکنے اور بھارتی فوج کی کمزوریوں کو چھپایا، تو وہیں  بھارتی میڈیا اور مودی کے چہرے سے نقاب اتر گیا۔ بھارتی عوام اور سیاست دانوں کی جانب سے یہ کہنا شروع کردیا گیا کہ ٹرمپ کبھی بھی بھارت کا قریبی دوست نہیں تھا۔

مودی سرکار کے حمایتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے ٹرمپ کی الیکشن مہم میں اس کا ساتھ دیا مگر اب جو کچھ صدر ٹرمپ کر رہا ہے وہ ثابت کرتا ہے کہ یہ صرف ایک بزنس مین ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی مسلح افواج امریکی صدر ٹرمپ بھارتی میڈیا کے بھارتی میڈیا نے سیاست دانوں مودی سرکار قرار دیدیا کی جانب سے اور بھارت سیز فائر کہ بھارت بھارت کے کے مطابق بھارت نے ٹرمپ کی کے لیے کہا کہ ہے اور

پڑھیں:

جنگی شکست کا بدلہ بھارت کرکٹ کے میدان میں لینے کا سنگین اور اخلاقی جرم کر رہا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد

اپنے بیان میں سربراہ ایم پی پی نے کہا کہ ہم ملک میں نئی سوچ کے ساتھ نا امیدی اور ملک کو عظیم مملکت بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، جو ہماری جدوجہد کا حصہ ہے کل پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہوگا، ہم افواج پاکستان اور عوام کے درمیان پل ہیں، فوج ہے تو پاکستان ہے اور پاکستان ہے تو فوج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ جنگی شکست کا بدلہ بھارت کرکٹ کے میدان میں لینے کا سنگین اور اخلاقی جرم کر رہا ہے، بھارت فتنہ بازی سے باز آجائے ہماری فورسز روزانہ فتنہ الخوارج ہندوستان کا قلع قمع کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دان قومی سلامتی کو فوقیت دیں، ملک میں سیلاب نے تباہی مچادی، اولین ترجیح سیلاب زدگان کی مشکلات دور کرنا نصب العین ہونا چاہیئے، گڈ گورننس کے بغیر مشکلات کا سامنا نہیں کیا جا سکتا، روایت چل پڑی ہے کہ تنقید کرو اور جواب میں ایک دوسرے کی عزت اچھالو، بھارت کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا، آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ نہ مانا تو کھیل بھی سیاست اور ہندو توا نظریات کا حامل ہوجائے گا، دوحہ اجلاس اسلامی ممالک کی اچھی کاوش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں منفی سیاست اور سوشل میڈیا مہم سازی ختم کرنے کے لئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، کراچی کے میئر کو عوام کی خدمت پر توجہ دینی چاہیئے، اپنی کوتاہیوں کو منافقت اور گفتگو کے جال میں پھنسانے کے بجائے کراچی کے سچے بیٹے بنیں، وفاق، صوبہ اور لوکل گورنمنٹ ملکر کام کریں، گورنر کی حیثیت سے یہ کام اگر میں کرسکتا ہوں تو اب کیوں نہیں؟ ناکام بلدیاتی قیادت ابھی تک تھڈو ڈیم، گلشن اقبال، لٹھ ڈیم، جمال پل سے صفورا تک، سماما، شہر کے بیشتر علاقے گھٹنوں گھٹنوں پانی کی زد میں ہیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ سیاست کو خدمت سمجھ کر کیا جائے، میرے ساتھی کھڈے بھر کر نا ہموار راستوں کو قابل استعمال بنا رہے ہیں، میئر روزانہ پریس کانفرنس کرتے ہیں۔

عشرت العباد خان نے کہا کہ اپر سندھ اور دادو گاج سمیت مورو، گڈو بیراج، کوٹری بیراج بھی سخت خطرات ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر مشکل حالات سے نکالنا ہے، میری پہچان پاکستان ایک تحریک ہے اور ہم ملک میں نئی سوچ کے ساتھ نا امیدی اور ملک کو عظیم مملکت بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، جو ہماری جدوجہد کا حصہ ہے کل پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہوگا، ہم افواج پاکستان اور عوام کے درمیان پل ہیں، فوج ہے تو پاکستان ہے اور پاکستان ہے تو فوج ہے، بھارت کے ہر عزم کو ناکام بنائیں گے، پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ہم ایک نیا ریکارڈ قائم کریں گے، امن اور محبت ہمارا نصب العین ہے، تمام ساتھی تیار رہیں، میری پہچان پاکستان ملک میں انقلاب کی آواز بنے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور، نادرن بائی پاس پر گیس ٹینکر کا حادثہ، ریسکیو 1122 کا بروقت آپریشن
  • ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا، امریکی صدر کی برطانیہ روانگی سے قبل میڈیا گفتگو
  • جنگی شکست کا بدلہ بھارت کرکٹ کے میدان میں لینے کا سنگین اور اخلاقی جرم کر رہا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد
  • نیتن یاہو نے دوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے ٹرمپ کو آگاہ کردیا تھا، امریکی میڈیا کا انکشاف
  • آئی سی سی نے میچ ریفری کو ہٹانے کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
  • قطر پر حملے سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو آگاہ کر دیا تھا، امریکی میڈیا
  • دوحا میں اسرائیلی حملے سے 50 منٹ قبل ٹرمپ باخبر تھے، امریکی میڈیا کا انکشاف
  • دوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے صدر ٹرمپ کو خبر تھی، امریکی میڈیا کا دھماکہ خیز انکشاف
  • روس پر پابندیاں لگانے کیلیے تیار ہیں، امریکا کے قطر کیساتھ خاص تعلقات ‘ اسرائیل کو محتاط رہنا ہوگا‘ ٹرمپ
  • حماس کو عسکری اور سیاسی شکست نہیں دی جاسکتی: اسرائیلی آرمی چیف