ٹیسلا، اسپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے مالک ایلون مسک نے امریکی محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE) کے سربراہ کی حیثیت سے ٹرمپ انتظامیہ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

دنیا کے امیر ترین شخص نے صدر ٹرمپ کو اطلاع دیے بغیر حکومت میں مشیر کا اہم عہدہ خاموشی سے چھوڑ دیا۔ وائٹ ہاؤس کے حکام نے بھی ان کے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

ایلون مسک نے خصوصی حکومتی مشیر کے طور پر 130 دن خدمات انجام دینے کا فیصلہ کیا تھا، جو 30 مئی کو مکمل ہونا تھیں، تاہم انہوں نے مدت مکمل ہونے سے 2 روز قبل ہی استعفیٰ دے دیا۔ اس فیصلے کو ٹرمپ انتظامیہ کے لیے پہلی بڑی وکٹ گرنے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک نے ہفتے کے روز ایکس میں خلل کی ذمہ داری قبول کرلی، آئندہ کے لیے کیا وعدہ کیا؟

صدر ٹرمپ کے حالیہ مالیاتی بل پر ایلون مسک کی ناپسندیدگی ان کے استعفیٰ کی ایک ممکنہ وجہ قرار دی جا رہی ہے۔ مسک نے بل کو ’بڑا تو ہو سکتا ہے یا خوبصورت، مگر دونوں نہیں‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں شامل متعدد نکات ان کے لیے قابل قبول نہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ایلون مسک نے کہا: کہ حکومتی خصوصی ملازم کی حیثیت سے میرا وقت ختم ہو چکا ہے۔ میں صدر ٹرمپ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اخراجات کم کرنے کا موقع دیا۔ حکومتی استعداد کار بڑھانے کا مشن وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اس وقت امیگریشن قوانین کو سخت کرنے اور ٹیکس میں کٹوتیوں کے لیے قانون سازی کر رہی ہے، جس پر ایلون مسک کو شدید تحفظات تھے۔ ان کے مطابق یہ بل وفاقی اخراجات میں اضافہ کرے گا اور ان کے محکمے کے اصلاحاتی اقدامات کو سبوتاژ کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ اب تک 23 لاکھ وفاقی ملازمین میں سے 2 لاکھ 60 ہزار ملازمتیں ختم کر چکے ہیں، جو قریباً 12 فیصد بنتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایلون مسک کے بچوں کی تعداد 100 سے زائد؟ نئی رپورٹ نے ہلچل مچا دی

ایلون مسک کے سیاست میں فعال کردار پر بعض سرمایہ کاروں نے اعتراض کیا تھا اور انہیں اپنی توجہ ٹیسلا پر مرکوز رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔ تاہم مسک نے ہمیشہ اپنے حکومتی کردار کا دفاع کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہیں سیاسی اخراجات بھی محدود رکھنے کی ضرورت ہے۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد ایلون مسک نے اعتراف کیا تھا کہ وفاقی بیوروکریسی کی صورتحال ان کے اندازے سے کہیں زیادہ خراب ہے۔ ان کے بقول میں سمجھتا تھا کہ کچھ مسائل ہوں گے، لیکن واشنگٹن میں بہتری لانا درحقیقت ایک جنگ لڑنے کے مترادف ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایلون مسک اس عہدے پر بغیر تنخواہ کام کر رہے تھے، اور وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ وہ ادارے کے نگران تھے، تاہم باقاعدہ ملازم نہیں تھے۔

صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہونے والے مسک ہمیشہ ان کے مداح رہے۔ ایک موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ جتنا میں صدر ٹرمپ کو جانتا گیا، اتنا ہی ان کا مداح بنتا گیا، بلکہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ مجھے ان سے محبت ہو گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپیس ایکس ایلون مسک ٹرمپ انتظامیہ ٹیسلا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس صدر ٹرمپ مستعفی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپیس ایکس ایلون مسک ٹرمپ انتظامیہ ٹیسلا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس مستعفی ٹرمپ انتظامیہ ایلون مسک نے کے لیے تھا کہ

پڑھیں:

یوٹیوبر رجب بٹ کے افیئرز پر والدہ نے خاموشی توڑ دی، بیٹے کے عمل پر اہم بیان دے دیا

معروف یوٹیوبر اور وی لاگر رجب بٹ جو اپنے فیملی ولاگز، متنازع بیانات اور قانونی مقدمات کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہے ہیں، ان پر الزامات لگتے رہے کہ وہ شادی شدہ ہونے کے باوجود ایک تعلق میں رہے جس کا انہوں نے اقرار بھی کیا۔ اس پر انہیں سوشل میڈیا پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

اب اس حوالے سے رجب بٹ کی والدہ کو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بیٹے کے افیئرز سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے رجب کا وی لاگ بھی دیکھا جس میں اس نے اپنے افیئرز کا اعتراف کیا تھا اس وقت مجھے یہ سن کر بہت برا لگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی تو سب کا ہی ہوتا ہے اللہ معاف کر دیتا ہے وہ بہت عظیم ہے جب بندہ دل سے معافی مانگتا ہے تو وہ معاف کر دیتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔ کچھ نے کہا کہ رجب بٹ کی والدہ نے ایک روایتی ماں کی طرح بیٹے کی غلطیوں کا دفاع کیا، جبکہ دیگر صارفین نے کہا کہ اگر یہی معاملہ ان کے داماد جواد کے ساتھ پیش آتا تو والدہ کا موقف بالکل مختلف ہوتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

رجب بٹ رجب بٹ افیئر رجب بٹ والدہ وائرل ویڈیو

متعلقہ مضامین

  • یوٹیوبر رجب بٹ کے افیئرز پر والدہ نے خاموشی توڑ دی، بیٹے کے عمل پر اہم بیان دے دیا
  • پاک سوزوکی کا ’ایوری وی ایکس آر‘ پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی رعایت کا اعلان
  • برطانوی حکومت کا معزول شہزادہ اینڈریو سے آخری فوجی عہدہ واپس لینے کا اعلان
  • فلسطینی قیدی سے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو لیک کرنیوالی اسرائیلی فوج کی اعلیٰ وکیل مستعفی
  • 7 طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، دعوے کی تصدیق کرتی ہے، کانگریس
  • پی ٹی آئی رہنما ذاتی نہیں قومی مفاد میں کام کریں: رانا ثنا اللہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟
  • فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو لیک ہونے پر اسرائیلی خاتون جنرل مستعفی
  • فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو کیوں لیک کی؟ اسرائیل نے فوجی افسر کو مستعفی ہونے پر مجبور کردیا
  • ایل پی جی سستی، اوگرا نے قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا