فضاؤں میں حکمرانی کرنے والے پاک وطن کے بہادر سپوتوں ;نے بھارت کے فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں کو تباہ کردیا جس پر پہلی بار فرانسیسی فوج نے بیان دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی فوج کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ رافیل کی کارکردگی کے حوالے سے صورتحال کا بغور جائزہ لینے کے لیے بھارت سے براہ راست معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ترجمان فرانسیسی فوج کا کہنا تھا کہ لڑائی میں بہت سے طیاروں نے حصہ لیا تھا۔ اس لیے بہت سے پہلوؤں کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ واقعے کی تفصیلات غیر یقینی ہیں۔

تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ فرانس اس سے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کا خواہشں مند ہے۔ اگر واقعی رافیل طیارے مار گرائے تو یہ دو دہائیوں کی آپریشنل سروس کا پہلا واقعہ ہوگا۔

یاد رہے کہ بھارتی جارحیت میں مسجد کی شہادت اور معصوم شہریوں کی قیمتی جانوں کے نقصان پر پاک فضائیہ نے جواباً بھارت کے 7 طیارے مار گرائے تھے۔

شروع میں بھارت اس عبرتناک شکست اور ہزیمت انگیز نقصان پر انکاری رہا لیکن ایک پریس بریفنگ میں بریفنگ میں بھارتی فضائیہ کے ائیر مارشل اے نے ڈھکے چھپے لفظوں اعتراف کرلیا تھا۔

انھوں نے کہا تھا کہ جنگ کے دوران نقصانات ہوتے رہتے ہیں لیکن میں اس کی تفصیلات بتاکر حریف کو فائدہ نہیں پہنچانا چاہتا ہوں۔

یاد رہے بھارت نے فرانس سے جدید 36 رافیل طیارے خریدے تھے جن میں سے 3 پاکستان نے حالیہ جنگ میں تباہ کردیے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فرانسیسی فوج

پڑھیں:

پاکستان اور بھارت آج ایک اور کھیل کے میدان میں آمنے سامنے آئیں گے

پاکستان اور بھارت آج پھر کھیلوں کےمیدان میں آمنے سامنے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس بار یہ مقابلہ مالدیپ میں کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں ہونے جا رہا ہے۔

آج افتتاحی روز پاکستان اور بھارت کےدرمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

اس سے پہلے مالدیپ اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھی ایکشن میں ہوں گی۔

تین روزہ مقابلوں میں مجموعی طور پر چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پوائنٹس کی برتری پر ٹرافی کے فاتح کا فیصلہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • سوئس ائر لائن کے طیارے میں ٹیک آف سے قبل آگ بھڑک اٹھی
  • برازیل میں طیارہ گر کر تباہ‘ 3افراد ہلاک
  • 2 برادر ملک دشمن کے سامنے شانہ بشانہ ہیں، وزیر دفاع کا پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدے پر ردعمل 
  • پاکستان اور بھارت آج ایک اور کھیل کے میدان میں آمنے سامنے آئیں گے
  • سعودی عرب اور پاکستان میں دفاعی معاہدہ، بھارت کا ردعمل
  • پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی دفاعی معاہدہ، بھارت کا ردعمل بھی سامنے آگیا
  • بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کا پہلا مرحلہ ناکام
  • ماضی کی معروف اداکاراؤں کیساتھ افیئر؛ کمار سانو کا ردعمل سامنے آگیا
  • چھ طیارے تباہ، جنگ ہاری، اب کہتے ہیں کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے: وزیر اطلاعات
  • پاکستان اور بھارت کل ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے