Express News:
2025-05-30@16:16:45 GMT
امریکی خاتون اونیجا رابنسن بھی پاکستانی کھانوں کی دیوانی نکلیں، کیا کھانا پسند ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
پاکستانی نوجوان سے محبت کے خاطر امریکا سے پاکستان آنے والی اونیجا رابنسن بھی یہاں کے کھانوں کی دیوانی نکلیں ہیں۔
سوشل میڈیا پر کئی دنوں تک مقبول رہنے والی امریکی خاتون اونیجا رابنسن ایک حالیہ انٹرویو کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔ اونیجا انٹرویو میں پاکستان سے محبت کا اظہار کیا اور یہاں کی پکوان کی خوب تعریف کی۔
https://www.facebook.com/reel/704352808715531
اونیجا کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھانے بےحد لذیذ ہوتے ہیں اور چکن بریانی ان کی پسندیدہ ڈش ہے۔ انہوں نے بتایاب کہ انڈہ پراٹھا اور قیمہ بھی ان کے پسندیدہ پاکستانی کھانوں میں شامل ہے۔
امریکی خاتون کے اس انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستانی سفیر کا وام ہیڈکوارٹرز کا دورہ، میڈیا تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی 2025ء)متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا امارات نیوز ایجنسی (وام) کے ہیڈکوارٹرز آمد پر ڈائریکٹر جنرل محمد الحمادی نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ دورے کے دوران دونوں فریقین کے درمیان تعمیری ملاقات ہوئی جس میں خبروں اور مواد کے تبادلے کے حوالے سے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
یہ بات وام اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے درمیان طے پانے والے یادداشتِ تفاہم (MoU) کے تناظر میں کی گئی۔ بات چیت میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ثقافتی ورثے اور سیاحتی مواقع کو اجاگر کرنے پر بھی زور دیا گیا، تاکہ عوامی سطح پر تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ ملاقات میں دونوں جانب سے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جو باہمی تعاون اور میڈیا شراکت داری کے فروغ کے عزم کا مظہر ہے۔