عارف والا: خاتون نے سابق شوہر کو زہردے کر قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
عارف والا کے علاقے محلہ لطیف آباد میں خاتون نے سابق شوہر کو زہردے کرقتل کردیا۔
خاتون کے خلاف قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔
مدعی نے مقدمے میں کہا ہے کہ بھائی کو اس کی سابق بیوی نے زہر دے کر قتل کردیا۔
مدعی کے مطابق طلاق کے بعد بھائی کا سابقہ بیوی سے تنازع چل رہا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لوئر دیر اور باجوڑ میں طوفانی بارش، ندی نالوں میں طغیانی، 2 بھائی ریلے میں بہہ گئے
دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے، رابطہ سڑکیں تیز بارش میں بہہ گئیں، بارش سےجی ٹی روڈ پر جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر پڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر اور باجوڑ میں شدید طوفانی بارش جاری ہے جس کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی جب کہ 2 بھائی سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے، رابطہ سڑکیں تیز بارش میں بہہ گئیں، بارش سےجی ٹی روڈ پر جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر پڑے ہیں۔ باجوڑ میں بھی شدید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور 2 بھائی پانی میں بہہ گئے۔ ڈوبنے والے ایک بھائی کی لاشنکال لی گئی جب کہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔