پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ایمن خان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ایمن خان ساتھی اداکار منیب بٹ کیساتھ رشتے ازدواج میں منسلک ہیں اور اس خوبصورت جوڑے کی دو بیٹیاں ہیں تاہم اب حال ہی میں ایمن کی ایک عوامی شرکت سے یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ وہ دوبارہ ماں بننے والی ہیں۔

ایمن خان گزشتہ رات ایک برانڈ لانچ کے لیے ایک تقریب میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے سیاہ لباس پہن رکھا تھا اس تقریب کی تصاویر جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے ایمن کا ’بےبی بمپ‘ دیکھ کر اندازہ لگانا شروع کردیا کہ ان کا خوبصورت خاندان جلد ہی ایک نئے رکن کا استقبال کرنے والا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by SHS BLOG (@shadabhussainsiddiquishsblog)

سوشل میڈیا صارفین اور مداح ایمن خان کو خاندان میں نئے اضافے پر مبارکباد دے رہے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ’’واہ چھوٹے منیب جلد آرہے ہیں۔‘‘

ایک اور نے مزید کہا، "اللہ آپ کو اس بار لڑکا عطا فرمائے۔ جبکہ ایک مداح نے ایمن کے چہرے کی چمک کو دیکھتے ہوئے لکھا کہ وہ پھر سے ایک بیٹی کا استقبال کریں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایمن خان

پڑھیں:

نواز شریف کا امیر مقام کو ٹیلیفون ، نیاز امیر مقام کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وفاقی وزیر امور کشمیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کو ٹیلیفون کیا اور سینیٹ انتخابات میں امیر مقام کے بیٹے نیاز امیر مقام کی کامیابی پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔نواز شریف نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ نیاز امیر مقام سینیٹ میں پارٹی کی مضبوط آواز بنیں گے اور اپنی کامیاب حکمت عملی کے ذریعے پارٹی کے مفاد میں بہترین کام کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی انجینئر امیر مقام کی سیاسی حکمت عملی کو سراہا۔انجینئر امیر مقام نے پارٹی قائد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حمایت اور دعاؤں کی بدولت وہ مزید کامیابیاں حاصل کر سکیں گے۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • منیب بٹ نے صابری قوال کے قتل پر خاموشی کے خلاف آواز اٹھا دی، ویڈیو وائرل
  •  ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ آج رات بھی جاری رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
  • یورو 2024 فائنل میں پہنچنے پر انگلینڈ ویمنز فٹبال ٹیم کو بادشاہ چارلس کی مبارکباد
  • یوکرینی اور روسی وفود میں مذاکرات کا تیسرا دور آج
  • کراچی: سی ویو پر خطرناک ڈرفٹنگ کرنے والا شخص گرفتار، گاڑی ضبط
  • کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی، سوا اب روپے جمع کرا دیئے
  • کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کا سامان چوری کرنے والا پی آئی اے کا ملازم گرفتار
  • نواز شریف کا امیر مقام کو ٹیلیفون ، نیاز امیر مقام کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
  • پنجاب کا ایک اور خاندان چلاس سیلابی ریلے میں پھنس گیا؛ 2 جاں بحق، بچہ لاپتا