پاکستان بنگلہ دیش سیریز ، ٹکٹوں کی فروخت سےمتعلق اہم خبر اہم خبر سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
پاکستان بنگلہ دیش سیریز کے ٹکٹ کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے ۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 30 مئی اور یکم جون کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے ٹکٹس جن 11 ٹی سی ایس سینٹرز پر دستیاب ہیں، اُن میں لبرٹی مارکیٹ، اچھرہ ، چوبربی ، جیل روڈ ، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ ، مین بولیورڈ، کاہنہ ناؤ، ڈیوس روڈ، سرکلر روڈ، ٹھوکر علی ٹاؤن اور شالیمار لنک روڈ شامل ہیں ۔
ان میچوں کی سب سے سستی ٹکٹ 200 روپے کی ہے جبکہ گیلری کی ٹکٹ 2000روپے میں دستیاب ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ورلڈ کپ، فیفا کو 24 گھنٹوں میں ٹکٹوں کیلیے 1.5 ملین درخواستیں موصول
آئندہ برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر شیڈول فیفا ورلڈ کپ میں شائقین کی بھرپور دلچسپی ہے، اب تک فیفا کو 24 گھنٹوں میں 1.5 ملین ورلڈ کپ ٹکٹ درخواستیں موصول ہوگئیں۔
فیفا اعلامیے کے مطابق 24 گھنٹوں کے اندر پری سیل ڈرا کے لانچ ہونے کے بعد 210 ممالک کے شائقین سے 1.5 ملین سے زیادہ ٹکٹ درخواستیں موصول ہوئیں۔
ٹورنامنٹ کے لیے غیر معمولی عالمی طلب بنیادی طور پر میزبان ممالک امریکا، میکسیکو اور کینیڈا سے آئی، اس کے بعد ارجنٹائن، کولمبیا، برازیل، انگلینڈ، اسپین، پرتگال اور جرمنی سے بھی شائقین نے بھرپور دلچسپی ظاہر کی۔
ڈرا 19 ستمبر تک کھلا رہے گا جبکہ کامیاب درخواست دہندگان کو 29 ستمبر سے ای میل کے ذریعے مطلع کیا جائے گا اور یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹکٹس خریدنے کے لیے وقت دیا جائے گا۔
ٹکٹس کی قیمت 60 ڈالر سے شروع ہوں گے۔