آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس کیا ہیں ؟ جانئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
لاہور: مقامی مارکیٹوں میں آج جمعرات، 29 مئی 2025 کو گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل دیکھا گیا ہے۔ شہریوں کو بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں اضافے کی شکایات ہیں، خاص طور پر گوشت اور انڈے جیسے روزمرہ استعمال کی اشیاء کے نرخوں میں اضافہ ان کے بجٹ پر بوجھ ڈال رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق:
| بکرا / مٹن | گوشت | فی کلو | 2,400 روپے |
| گائے / بیف | گوشت | فی کلو | 1,000 روپے |
| مرغی برائلر | زندہ | فی کلو | 398 روپے |
| مرغی برائلر | گوشت | فی کلو | 490 روپے |
| انڈے | فارمی | فی درجن | 304 روپے |
گوشت فروشوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور چارے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ریٹس میں اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری اقدامات کرتے ہوئے اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کو قابو میں لائے تاکہ عام آدمی کی زندگی آسان ہو سکے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
ویب ڈیسک: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 53ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 018 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے سے 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت بھی 5ہزار 300روپے کے اضافے سے 4لاکھ 24ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 4ہزار 544روپے بڑھ کر 3لاکھ 63ہزار 650روپے کی سطح پر آگئی۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
Ansa Awais Content Writer