پونچھ کے متاثرین کیلئے راحت اور بازآبادکاری پیکیج دیا جائے، راہل گاندھی
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
نریندر مودی کو لکھے گئے خط میں راہل گاندھی نے کہا کہ میں نے حال ہی میں پونچھ کا دورہ کیا، جہاں پاکستانی گولی باری میں چار بچوں سمیت 14 لوگوں کی افسوسناک موت ہوگئی اور درجنوں لوگ شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کے سینیئر لیڈر راہل گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو خط لکھ کر جنگ سے متاثرہ جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے شہریوں کے لئے فوری راحت اور بازآبادکاری کا مطالبہ کیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ راہل گاندھی نے حال ہی میں پونچھ کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے متاثرین سے ملاقات کرکے ان کے حالات کا جائزہ لیا تھا۔ انہوں نے نریندر مودی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ پونچھ دورہ کے دوران انہوں نے متاثرین کی خستہ حالی دیکھی اور حکومت سے متاثرہ علاقوں کے لئے بڑے پیمانے پر منصوبہ بنانے کی گزارش کی۔
نریندر مودی کو لکھے گئے خط میں راہل گاندھی نے کہا کہ میں نے حال ہی میں پونچھ کا دورہ کیا، جہاں پاکستانی گولی باری میں چار بچوں سمیت 14 لوگوں کی افسوسناک موت ہوگئی اور درجنوں لوگ شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ اس اندھا دھند حملے نے عام شہری علاقوں میں زبردست تباہی مچائی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ سینکڑوں گھر، دوکانیں، اسکول اور مذہبی مقامات پوری طرح یا جزوی طور پر تباہ ہوچکے ہیں اور بہت سے خاندان نے اپنی برسوں کی محنت اور زندگی بھر کی پونجی ایک ہی جھٹکے میں کھودی ہے۔
کانگریس کے سابق صدر نے اپنے خط میں مزید کہا کہ پونچھ اور دیگر سرحدی علاقوں کے لوگ دہائیوں سے امن اور بھائی چاہ کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ آج جب وہ اس گہرے بحران سے گزر رہے ہیں، تو ہمارا انسانی اور قومی فریضہ ہے کہ ہم ان کے غم کو سمجھیں اور ان کی زندگی کو پھر سے سنوارنے کے لئے ہر ممکن امداد دیں۔ کانگریس لیڈر نے حکومت سے گزارش کی کہ پونچھ اور دیگر سرحدی علاقوں کے لئے جو پاکستان کی طرف سے کی گئی گولی باری سے متاثر ہوئے ہیں، ایک جامع اور موثر ریلیف اور بحالی کا منصوبہ تیار کیا جائے۔
انہوں نے ایک جذباتی ویڈیو پیغام بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا، جس میں پونچھ دورے کے دوران وہاں کے متاثرہ لوگوں سے ان کی بات چیت دکھائی گئی۔ انہوں نے لکھا کہ پونچھ کا درد وہاں جاکر ہی محسوس ہوتا ہے۔ ٹوٹے آشیانے، بکھری زندگیاں اس درد کی گونج سے ایک ہی آواز آتی ہے، ہم ہندوستانی ایک ہیں۔ یہ مدد نہیں، فرض ہے۔ انہوں نے لکھا کہ گزارش نہیں بلکہ حکومت کی یاد دلا رہا ہوں۔ پاکستان کی گولہ باری سے متاثرہ پونچھ اور دیگر علاقوں کے لئے ایک ٹھوس، فراخ دل اور فوری ریلیف اور بازآبادکاری کا پیکج تیار کیا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: راہل گاندھی نے علاقوں کے میں پونچھ انہوں نے پونچھ کا لکھا کہ کے لئے کہا کہ
پڑھیں:
لائن لاسز چھپانے کیلئے کی گئی اوور بلنگ کی رقم عوام کو واپس کی جائے، حافظ نعیم
لاہور:جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے لائن لاسز اور نااہلی چھپانے کے لیے کی گئی اوور بلنگ کی رقم عوام کو واپس کردی جائے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ لائن لاسز اور نااہلی چھپانے کے لیے اوور بلنگ کے ذریعے عوام پر 244 ارب کا بوجھ ڈالنا انتہائی شرم ناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ کی رقم عوام کو واپس کرنی چاہیے، بجلی کے بلوں میں اووربلنگ کرپشن اور بدانتطامی کی بدترین شکل ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نااہلی حکمرانوں اور اداروں کی ہے مگر سزا عوام کو مل رہی ہے۔