کلائمیٹ چینج تو پوری دنیا کو متاثر کررہا ہے، وقاص شیرازی
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
واٹر ایکسپرٹ ارشد ایچ عباسی کا کہنا ہے کہ آپ نے جو پہلے پری ایمبل کہا کہ پانی کا کیا اثرہوگا اگرانڈیا نے بند کیا کیونکہ تین دن پہلے بھی ان کے منسٹر جے شکتی نے کہا کہ ہم پاکستان میں پانی کا ایک قطرہ داخل نہیں ہونے دیں گے.
ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارا 40 ،50 پرسنٹ پانی انڈیا سے آتا ہے، سب سے پہلا جو ہمیں نقصان ہوگا کہ ہماری جو سستی بجلی بن رہی ہے تربیلا، منگلا، غازی بروتھا اور چشمہ یہ کہاں چلی جائے گی پھر ہم آئی پی پی پہ آ جائیں گے ایک تو نقصان یہ ہوا.
سابق انڈس واٹر کمشنر جماعت علی شاہ نے کہا یہ 1960میں معاہدہ ہوا اور آج 2025 ہے، اس سے قبل انڈیا کی پارلیمانی زندگی میں چھ، سات یا آٹھ پرائم منسٹر گزر چکے ہیں لیکن کسی پرائم منسٹر نے یہ اسٹیٹمنٹ نہیں دی تھی کہ ہم پانی بند کر رہے ہیں کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ ان کی کیبنٹ میں کئی بار یہ ڈسکشن چلتی رہی ہے کہ ہم پانی کو بند کر دیں یا اس پر ہم ایسے پراجیکٹس بنائیں جس سے ٹریٹی وائیولیٹو ہو لیکن الٹیمیٹلی ان کا فیصلہ یہ ہوا کہ انٹرنیشنل ٹریٹی ہے اس کو ہم ہاتھ نہیں لگا سکتے، میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ ہندوتوا کی ذہنیت ہے کہ مودی نے پہلی بار پانی بند کرنے کی دھمکی لگائی.
واٹر اینڈ کلائمٹ ایکسپرٹ وقاص شیرازی نے کہا کہ کلائمٹ چینج صرف پاکستان کو ہی نہیں پوری دنیا کو متاثر کررہا ہے، انسانی سرگرمیوں کے باعث گرین ہاؤس گیس امیشن کو بڑھایا جس کی وجہ سے دنیا کا اوسط درجہ حرارت بڑھ گیا ہے اس کی وجہ سے تازہ پانی کے ذخائر دنیا میں برف کی صورت میں تھے وہ سکڑ گئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ بارشوں کے پیٹرن میں بہت تبدیلی آئی ہے، دنیا بھر میں دریاؤں کے بہاؤ میں کمی دیکھی گئی ہے اور دوسری طرف انسانی آبادی بڑھ گئی ہے، پاکستان دنیا کے ان ممالک میں سے ہے جو سب سے زیادہ تعداد میں گلیشیئرز رکھتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمارے مرکزی دریاؤں میں پانی کابہاؤ خاصی حد تک کم ہوا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بیرون ممالک کا ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے، مولانا فضل الرحمان
پنجاب کے شہر ملتان میں تحفظ مدارس دینیہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے واقعات کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا، بیرونی ایجنڈا ہے کہ مذہب سے لاتعلق ہوجاؤ اور روشن خیالی کی طرف آجاؤ، آئین میں لکھا ہے اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین میں لکھا ہے اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا۔ پنجاب کے شہر ملتان میں تحفظ مدارس دینیہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ایجنڈا کے ذریعے نوجوان نسل کو مشتعل کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بیرونی ایجنٹس پریشان ہیں نوجوان نسل کو مشتعل ہونے سے کیسے بچایا۔؟ ہم نے نوجوان نسل کو بچا لیا اسی لیے بیرونی ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے واقعات کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا، بیرونی ایجنڈا ہے کہ مذہب سے لاتعلق ہوجاؤ اور روشن خیالی کی طرف آجاؤ، آئین میں لکھا ہے اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا ہے کہ حکمرانوں نے ہمیں فرقوں میں لڑانے کی کوشش کی، افغانستان کو تباہ و برباد کردیا، کہتے ہیں کہ امن کیلئے آئے ہیں، عراق، شام، فلسطین کو تباہ کردیا اور تب بھی یہی کہتے ہیں کہتے ہیں کہ ہم امن کیلئے آئے ہیں۔