راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے اور24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ بات فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) چیف آف آرمی اسٹاف نے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسیپلز اور سینئر اساتذہ کرام سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ اساتذہ کرام پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، میں آج جو کچھ بھی ہوں ، اپنے والدین اور اساتذہ کرام کی وجہ سے ہوں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی اگلی نسلوں کی کردار سازی اساتذہ کرام کی ذمہ داری ہے، آپ(اساتذہ) نے پاکستان کی کہانی اپنی اگلی نسلوں کو بتانی ہے، معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ نے ہر طرح سے پاکستان کی مدد کی۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ معرکہ حق اس بات کا ثبوت ہے کہ جب پوری قوم ایک آہنی دیوار بن جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اُسے گرا نہیں سکتی، کشمیر کا کوئی بھی سودا ممکن نہیں، ہم کبھی بھی کشمیر کو نہیں بھول سکتے، ہندوستان جان لے کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے اور24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے، پاکستان، ہندوستان کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کرے گا، ہندوستان نے کئی دہائیوں سے کشمیر کے مسئلے کو دبانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام ہو چکا ہے، اب یہ ممکن نہیں رہا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ دہشت گردی ہندوستان کا اندرونی مسئلہ ہے جس کی بنیادی وجہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر بڑھتا ہوا ظلم اور تعصب پسندی ہے، جبکہ کشمیر ایک عالمی سطح کا مسئلہ ہے، بلوچستان میں دہشت گرد فتنہ الہندوستان ہیں، ان کا بلوچوں سے کوئی تعلق نہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو ایسی مضبوط ریاست بنانا ہے جس میں تمام ادارے قانون کے مطابق آئین کے تحت، بغیر کسی سیاسی دباؤ، مالی اور ذاتی فائدے کے، عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں، جو کوئی بھی ریاست کو کمزور بنانے کا بیانیہ بنانے کی کوشش کرے اُس کی نفی کریں۔

ترجمان پک فوج کے مطابق شرکاء نے سوال جواب سیشن میں کہا کہ تاثر یہ جو محفوظ دھرتی ہے ، اس کے پیچھے وردی ہے، ہمیں پاکستان اور اپنی مسلح افواج پر فخر ہے اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اساتذہ کرام پاکستان کی کے مطابق

پڑھیں:

اساتذہ قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ، کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تعلیمی ماہرین سے خطاب

چیف آف آرمی سٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، نے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسیپلز اور سینئر اساتذہ کرام سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کو پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آج جو کچھ بھی ہیں، اپنے والدین اور اساتذہ کرام کی بدولت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اگلی نسلوں کی کردار سازی اساتذہ کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی کہانی اپنی آئندہ نسلوں تک پہنچائیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ “معرکہ حق” اس بات کا ثبوت ہے کہ جب قوم ایک آہنی دیوار کی مانند متحد ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس پر کوئی بھی سودا ممکن نہیں۔ پاکستان کبھی بھی کشمیر کو نہیں بھولے گا اور نہ ہی ہندوستان کی اجارہ داری کو تسلیم کرے گا۔ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے اور 24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کئی دہائیوں سے کشمیر کے مسئلے کو دبانے کی کوشش کی، لیکن اب یہ ممکن نہیں رہا۔ دہشت گردی بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے جس کی جڑ اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں پر ظلم اور تعصب میں ہے، جبکہ کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے۔

بلوچستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں کے دہشت گرد فتنہ الہندوستان ہیں اور ان کا بلوچ عوام سے کوئی تعلق نہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو ایک ایسی مضبوط ریاست بنانا ہے جہاں تمام ادارے آئین و قانون کے مطابق، بغیر کسی سیاسی دباؤ، ذاتی مفاد یا مالی فائدے کے، صرف عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں۔

انہوں نے ریاست کے خلاف بیانیہ بنانے والوں کی سختی سے نفی کرنے پر زور دیا اور کہا کہ یہ محفوظ دھرتی ہماری افواج کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ شرکاء نے سوال و جواب کے سیشن میں واضح کیا کہ انہیں پاکستان اور اپنی مسلح افواج پر فخر ہے اور وہ ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • (پانی پاکستان کی ریڈ لائن) پاکستان کشمیر کبھی نہیں چھوڑے گا(فیلڈ مارشل)
  • پانی ریڈ لائن، 24 کروڑ پاکستانیوں کے بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دینگے، بھارت جان لے کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑیں گے: فیلڈ مارشل
  • پانی ہماری ریڈ لائن، 24 کروڑ عوام کے بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دینگے، فیلڈ مارشل
  • ہندوستان جان لے پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • اساتذہ قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ، کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تعلیمی ماہرین سے خطاب
  • پانی پاکستان کی ریڈ لائن، کشمیر کو کبھی نہیں بھولیں گے : آرمی چیف کا مختلف جامعات کے وائس چانسلر اور اساتذہ سے خطاب
  • پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے،24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے، فیلڈ مارشل
  •  پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے،ہندوستان جان لے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاکستان، ہندوستان کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کریگا ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر