حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں نئے یونٹ کی ناقص تعمیر کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
پشاور:
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں نئے آرتھوپیڈک اسپائن اینڈ ٹراما یونٹ کی ناقص تعمیر کا انکشاف ہوا ہے۔
نیا تعمیر شدہ آپریشن تھیٹر کھولنے کے دوسرے روز ہی بارش کے باعث ٹپک پڑا، آپریشن تھیٹر میں پانی ٹپکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
آپریشن کرنے والے ڈاکٹرز بالٹی رکھ کر بارش کا پانی روکنے کا انتظام کرتے رہے۔
ذرائع کے مطابق ایچ ایم سی کا آرتھوپیڈک سرجری اینڈ اسپائن یونٹ 10 سال کے عرصے میں تعمیر کیا گیا، آپریشن تھیٹر کو ایک روز قبل ہی مریضوں کے لیے کھولا گیا تھا۔
شدید بارش کے باعث آپریشن تھیٹر کی چھت سے پانی ٹپک پڑا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پانی کے ریلے میں بہہ جانے والے کرنل (ر) اسحاق، ان کی 25 سالہ بیٹی کی تلاش کے لیے آپریشن جاری
اسلام آباد پرائیوٹ ہاوسنگ سوسائٹی سے پانی کے ریلے میں بہہ جانے والے کرنل ریٹائرڈ اسحاق اور ان کی 25 سالہ بیٹی کی تلاش کے لیے دوسرے روسرے روز بھی آپریشن جاری ہے، راولپنڈی اسلام آباد کے امدادی ادارے مختلف مقامات پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کررہے ہیں۔
گزشتہ روز اسلام آباد کی پرائیوٹ ہاوسنگ سوسائٹی میں باپ بیٹی گاری سمیت سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے، افسوسناک واقع کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ گاڑی میں سوار افراد مدد کے لیے پکار رہے ہیں، پانی کا بہاو زیادہ ہونے کی وجہ سے گاڑی نالے سے دریائے سواں کی جانب بھڑی لیکن پھر کہاں گئی کچھ پتا نہیں چل رہا۔
راولپنڈی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیمیں، سی ڈی اے کا عملہ اور دیگر ادارے دوسرے روز بھی دریائے سواں کے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کررہے ہیں لیکن ابھی تک گاڑی کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔
ریسکیو اینڈ سرچ اپریشن میں ہیوی مشینری کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔
امدادی ذرائع کا کہنا تھا کہ آپریشن کو مزید وسیع کردیا ہے، تین مختلف مقامات پر آپریشن کیا جارہا ہے، جس میں درجنوں امدادی کارکن حصہ لے رہے ہیں۔