سول حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بہترین ہم آہنگی ہے، امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
پشاور میں یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 10 مئی کے بعد پاکستان دنیا کے نقشے پر مضبوط ملک کر ابھرا ہے، پاک فوج نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین فوج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سیفران اور مسلم لیگ نون کے رہنماء امیر مقام نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون خاک میں مل گیا ہے، 11 مئی کے بعد پاکستان دنیا کے نقشے پر مضبوط ملک بن کر ابھرا ہے، آج ہم فخر کا دن ہے کہ پاکستان ایٹمی پاور بنا۔ پشاور میں یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ 10 مئی کے بعد پاکستان دنیا کے نقشے پر مضبوط ملک کر ابھرا ہے، پاک فوج نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین فوج ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سول حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بہترین ہم آہنگی ہے، یوم تکبیر کے ساتھ ہم آج یوم تشکر بھی منارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 28 مئی 1998 کے بعد دس مئی 2025 بھی تاریخ بن گئی ہے، ہم نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعطم میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر ڈاکٹر عبدالقدیر خان تک سب نے اپنا اپنا حصہ ڈالا، عالمی دباؤ کے باوجود ملکی دفاع کو مضبوط بنایا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
برسوں سے نیشنل ایوارڈ نہ ملنے پر افسوس تھا، شاہ رخ کا اعتراف
کئی برس نیشنل ایوارڈ نہ ملنے پر افسوس تھا، شاہ رخ کا اعتراف
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو 2025ء میں فلم ’جوان‘ کےلیے کیرئیر کا پہلا نیشنل ایوارڈ برائے بہترین اداکار ملا ہے۔
شاہ رخ خان کی زندگی کے 60 سال اور فلمی کیرئیر کے 33 سال مکمل ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی یہ سال یاد گار بن گیا ہے۔
جان سینا نے شاہ رخ سے ملاقات کو زندگی بدل دینے والا لمحہ قرار دیدیا
بالی ووڈ کے بادشاہ نے اپنے فلمی کیرئیر میں بے شمار کامیابیاں حاصل کیں لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ کئی برس نیشنل ایوارڈنہ ملنے پر افسوس کرتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 10 سے 15 سال پہلے تک مجھے کبھی کبھی برا لگتا تھا کہ مجھے ایوارڈ نہیں ملا جبکہ میں ہر بار اچھی ایکٹنگ کرتا ہوں، جب آپ کی محنت کی قدر نہ کی جائے تو دل تو دکھتا ہے۔
شاہ رخ خان نے یہ بھی کہا کہ میں ہر کردار میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں، اب مجھے صرف ایوارڈز نہیں بلکہ اپنے چاہنے والوں کی محبت ہی خوشی دیتی ہے۔
نیشنل ایوارڈ برائے بہترین اداکار ملنے پر شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ان کی برسوں کی محنت کا ثمر ہے۔
شاہ رخ خان نے 14 فلم فیئر ایوارڈ، پدم شری اور فرانسیسی حکومت کے بین الاقوامی اعزازت حاصل کررکھے ہیں، وہ اپنی اگلی فلم کنگ میں بیٹی سہانا خان اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ پردے پر نظرآئیں گے۔