صدر زرداری نے کم عمر بچوں کی شادی کے بل پر دستخط کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری نے 18 سال سے کم عمرکی شادی کی ممانعت کے بل پر دستخط کر دئے۔بل کے مطابق نکاح خواں کوئی ایسا نکاح نہیں پڑھائے گا جہاں ایک یا دونوں فریق 18 سال سے کم عمر ہوں، خلاف ورزی کرنے پر نکاح خواں کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔نکاح یا رجسٹریشن سے قبل نکاں خواں دونوں فریقین کے شناختی کارڈز کی موجودگی کو یقینی بنائے گا، کوائف کے بغیر نکاح پڑھانے اور رجسٹریشن پر1 سال قید، 1 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی۔بل کے مطابق 18 سال سے کم عمر کی لڑکی کی شادی جرم ہوگی، اور 18 سال سے زائد عمر کے مرد کی کم عمر لڑکی سے شادی کرنے پر 3 سال قید بامشقت ہو گی، والدین اور سرپرست کےلیے بھی بچوں کی شادی پر 3 سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا ہو گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سال قید کی شادی سال سے
پڑھیں:
نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا
ویب ڈیسک: نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ کر دیا۔
نیپرا نے حیدرآبادالیکٹرک سپلائی کمپنی پر یہ جرمانہ فیڈر نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کرنے پر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیلاب کی تباہ کاریاں40فٹ لمبا اژدھا بھی نکل آیا
نیپرا نے فیڈر نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ سے منع کر رکھا ہے جس کے باعث 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا ہے جب کہ حیسکو پر 4 اپریل2024 سے یومیہ ایک لاکھ روپے جرمانہ ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا