کراچی: منگھوپیر سلطان آباد سے 13 سالہ لڑکا اغوا
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
کراچی:
منگھوپیر سلطان آباد سے 13 سالہ لڑکے آفتاب کے مبینہ اغواء کا انکشاف ہوا ہے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ منگھوپیر میں درج کر لیا گیا۔
مقدمہ مغوی لڑکے کے والد محمد بابر کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا آفتاب گھر کے قریب واقع "عمران آٹوز" پر مکینک کا کام سیکھنے جاتا تھا۔
مدعی کے مطابق گزشتہ صبح آفتاب دکان پر جانے کے لیے گھر سے نکلا لیکن شام کو ان کی اہلیہ نے فون کرکے اطلاع دی کہ آفتاب تاحال گھر واپس نہیں آیا۔
مدعی نے بتایا کہ دکان کے مالک عمران کے مطابق آفتاب صبح دکان پر آیا تھا لیکن دوپہر کے وقت پانی پینے قریبی مسجد گیا اور واپس نہیں آیا۔
ایف آئی آر میں مدعی نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو نامعلوم ملزم یا ملزمان نے اغواء کیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے لڑکے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شیر پاؤ پل باغیانہ تقاریر کیس؛ جج نے فیصلہ لکھوانا شروع کر دیا
سٹی42: لاہور میں صحافی، سیاسی کارکن، قانون دان اور پولیس کے اہلکار سب ہی 9 مئی 2023 کو شیر پاؤ پل پر بغاوت پر اکسانے والی تقریریں کرنے اور گھیراؤ جلاؤ کے مشہور مقدمے کا فیصلہ آنے کے منتظر ہیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کچھ دیر میں فیصلہ سنانے والے ہیں۔
سٹی42 کے نمائندہ جمال الدین کی رپورٹ کے مطابق نو مئی 2023 کو شیر پاؤ پل پر بغاوت پر اکسانے والی تقاریر کرنے اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے کیس کا فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔ کچھ دیر پہلے تک موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید عدالت مین فیصلہ قلمبند کروا رہے ہیں۔
فیصلہ سنائے جانے کے وقت اس مقدمہ میں ملوث جن ملزموں کی ضمانت ہو چکی ہے ، انہیں بھی عدالت میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کولمبیا یونیورسٹی نے اسرائیل مخالف مظاہروں پر درجنوں طلباء کو یونی ورسٹی سے نکال دیا
شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفراز اور دیگر اہم ملزموں پر نو مئی 2023 کو تشدد اور ریاست کے خلاف بغاوت کے کئی مقدمات میں سے شیر پاؤ پل تقاریر اور گھیراؤ جلاؤ کیس پہلا مقدمہ ہے جس کا فیصلہ آج سنایا جا رہا ہے۔
اس مقدمہ میں زیر حراست سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دوسرے 13 ملزموں کا ٹرائل مکمل ہو چکا ہے۔
اس کیس کے ملزموں میں پی ٹی آئی کی پنجاب کی سابق صدر اور سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد ، سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے سابق وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کے ساتھ اعجاز چوہدری ،عمر سرفراز چیمہ ٫،میاں محمود الرشید بھی شامل ہیں۔
تھانہ سرور روڈپولیس نے مقدمہ نمبر 97/23 درج کیا تھا اور تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مناسب وقت پر مقدمہ کا چالان جمع کروا دیا تھا۔
شیرپاؤ پل کیس میں سزاؤں پر پی ٹی آئی کا ردعمل
انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزموں کی سکیورٹی کے سبب سے مقدمہ کی بیشتر سماعت لاہور میں کوٹ لکھپت جیل میں کی۔
آج فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا۔
اے ٹی سی جج ارشد جاوید کوٹ لکھپت جیل میں اپنی عدالت میں کچھ دیر میں فیصلہ سنائیں گے۔