ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کسی بھی طرح کی ڈیل کی بجائے طویل قید اور جیل کی صعوبتوں کو ترجیح دینے کی وجہ سے عوام کے دلوں میں عمران خان کی محبت اور احترام مزید بڑھ گیا ہے ، بشری بی بی نے بھی اس جدوجہد میں جس طرح ثابت قدمی سے ساتھ دیا وہ بھی قابل تحسین ہے ۔

  اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکمران یہ سوچ رہے تھے کہ عمران خان کو جیل میں رکھ کر انہیں توڑنے میں کامیاب ہو جائیں گے لیکن یہ ان کی بھول ثابت ہوئی ، اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ان کی اہلیہ پر بھی ظلم کے پہاڑ توڑے گئے ، ان کی بہنوں کو بھی ہر طرح کی اذیت سے دوچار کیا گیا ۔

غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ

 انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کی بنیاد ایک نظریے پر رکھی اور جو جماعتیں نظریے کی بنیاد پر قائم ہوتی ہیں انہیں جبر کے ہتھکنڈوں سے ختم نہیں کیا جا سکتا ۔ ظالم، جابر حکمران یہ سوچ رہے تھے کہ جعلی مقدمات قائم کرنے ،بد ترین تشدد اور قید و بند کی صعوبتوں کے ذریعے شاید تحریک انصاف تتر بتر ہو جائے گی لیکن عمران خان کی لازوال جدوجہد سے تیار ہونے والی جماعتیں تمام تر مشکلات کے باوجود آج مزید مضبوط ہوئی ہیں ۔

کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا پکڑا گیا

  انہوں نے مزید  کہاکہ ہم پر عزم ہیں کہ ظلم اور جبر نے بالآخر ختم ہو جانا ہے اور ایک بار پھر پی ٹی آئی اقتدار میں آئے گی ۔
 
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کرکٹ انصاف اور احترام کا گیم ہے، شاہد آفریدی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ میں بھارتی ٹیم کی جانب سے اسپرٹ آف دی گیم کی دھجیاں اڑانے پر پاکستانی ردعمل پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعریف کی ہے۔شاہد آفریدی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ انصاف، احترام اوراسپرٹ آف دی گیم پر قائم ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ میں چیئرمین پی سی بی کو سراہتا ہوں جنہوں نے کھیل کی عزت بچانے اور آئی سی سی سے غیر جانبداری کا مطالبہ کرنے کے لئے درست موقف اپنایا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کو شفاف طریقے سے حل کرنا ضروری ہے تاکہ کرکٹ کی ساکھ برقرار رہے۔

متعلقہ مضامین

  • محبت کے چند ذرائع
  • کراچی میں مارچ 2026ء تک نادرا کے مزید 3 میگا سینٹر کھولنے کا اعلان
  • عمران خان کی اے ٹی سی میں ویڈیو لنک کے بجائے پیش ہونے کیلئے درخواست دائر
  • عوام پر مزید بوجھ، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
  • کراچی میں مارچ 2026 تک نادرا کے مزید 3 میگا سینٹر کھولنے کا اعلان
  • عوام پر مزید بوجھ؛ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی  مہنگی ہونے کا امکان
  • کرکٹ انصاف اور احترام کا گیم ہے، شاہد آفریدی
  • سعودی عرب کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
  • رضی دادا کی غیر مشروط معافی مسترد، کمیٹی کا چینل بند کرنے کا فیصلہ، وائرل ویڈیو پر عمر چیمہ کے بعد وسیم عباسی نے بھی رد عمل جاری کر دیا 
  • سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی