مکہ مکرمہ : حج 2025 کا سیزن شروع ہو چکا ہے اور اس بار سعودی حکام نے شدید گرمی سے حجاج کرام کو محفوظ رکھنے کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے ہیں۔

سعودی وزیرِ حج توفیق الربیعہ نے بتایا کہ اس بار درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے، اس لیے حکومت نے اسے اولین چیلنج کے طور پر لیا ہے۔

وزیرِ حج کے مطابق 40 سے زائد سرکاری ادارے اور 2.

5 لاکھ اہلکار اس بار حج کے انتظامات میں شریک ہیں۔ 50 ہزار مربع میٹر تک سایہ دار جگہوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 400 سے زائد کولنگ یونٹس مختلف مقامات پر نصب کیے جا رہے ہیں۔ طبی عملے کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ فوری طبی امداد ممکن ہو سکے۔

مزید برآں ڈرونز اور جدید AI ٹیکنالوجی کے ذریعے مکہ مکرمہ کی نگرانی کی جائے گی اور بغیر اجازت حج کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ 2024 میں 1300 سے زائد حجاج کا انتقال ہوا تھا جن میں سے 80 فیصد وہ تھے جو بغیر اجازت حج پر آئے تھے اور سہولیات سے محروم رہے۔

انہوں نے کہا: ’’حج ایک مقدس فریضہ ہے، اس کی حفاظت اور انتظامات ہماری قومی ذمے داری ہے۔ ہم تمام حجاج سے گزارش کرتے ہیں کہ اجازت نامے کے بغیر نہ آئیں۔‘‘

 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ