جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی سفر حج پر روانگی کے باعث سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔جسٹس جمال مندوخیل نے جسٹس منیب اختر سے بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف لیا. حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی. جس میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل آفس کے افسران اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔جسٹس منیب اختر 6 جون تک بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض سر انجام دیں گے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: قائم مقام چیف جسٹس
پڑھیں:
جسٹس سردار سرفراز ڈوگر 8 جولائی کو بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عہدے کا حلف اٹھائیں گے
اسلام آباد:جسٹس سردار سرفراز ڈوگر 8جولائی کو بطورچیف جسٹس اسلا م آباد ہائی کورٹ عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سے حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب 8جولائی کو دوپہر ڈیڑھ بجے ایوان صدر میں ہوگی۔
صدر مملکت نے سنیارٹی لسٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا سنیئر ترین جج قرار دیا تھا۔
Post Views: 2