WE News:
2025-11-03@03:19:47 GMT

سلطان راہی سے ان کے بیٹے کی آخری ملاقات کا احوال

اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT

سلطان راہی سے ان کے بیٹے کی آخری ملاقات کا احوال

سلطان راہی پاکستان کے ایک تجربہ کار اداکار تھے، انہوں نے 600 سے زائد فلموں میں کام کیا اور وہ پاکستانی سنیما کا سب سے بڑا نام تھے۔ وہ اصل مولا جٹ تھے، انہوں نے اردو اور پنجابی فلموں میں کام کیا ہے، ایکشن سے بھرپور گنڈاسا فلمیں بھی سلطان راہی کے دور میں شروع ہوئیں اور اپنے عروج پر پہنچیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلطان راہی فلم انڈسٹری کی تباہی کے ذمہ دار کیوں ہیں؟

ان کی مشہور فلموں میں بشیرا، شیر خان ،مولا جٹ، سالا صاحب، چند وریام،آخری جنگ اور شعلے کے نام سرفہرست ہیں۔

9 جنوری 1996 کو ایک ناگہانی واقعے واقعے میں سلطان راہی کی موت ہوگئی، جب سلطان راہی ڈاکؤوں کی گولی کا نشانہ بن گئے۔

پاکستانی اداکار حیدر سلطان نے اپنے والد سلطان راہی سے آخری ملاقات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے، نجی ٹی وی پروگرام میں انہوں نے بتایا کہ ان کے والد ویزے کے معاملے میں اسلام آباد جارہے تھے۔ جیسے ہی ان کی گاڑی پورچ سے باہر نکلی، میں نے ان کی طرف ہاتھ ہلایا، وہ اپنے والد کے پاس گئے اور انہیں بوسہ دیا، کیونکہ وہ اس دن کچھ بے چینی محسوس کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شان اور معمر رانا نے وعدہ شکنی کی، اداکار سعود قاسمی کے انکشافات

حیدر سلطان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے والد سے پوچھا کہ کیا وہ ان کے ساتھ جائیں لیکن ان کے والد نے کہا کہ وہ خود جا سکتے ہیں اور وہ چلے گئے، اسی دن سلطان راہی کی ناگہانی واقعے میں موت ہوگئی، اس وقت حیدر سلطان کی عمر صرف 18 سال تھی۔

سلطان راہی نے اپنی حقیقی زندگی سنت نبوی کے مطابق گزاری اور ان کی تعلیمات پر زیادہ سے زیادہ عمل کرنے کی کوشش کی، جیسا کہ حیدر سلطان نے بتایا کہ ان کے والد کتنے عاجز تھے، وہ ہمیشہ لوگوں کو سب سے پہلے سلام کرتے تھے، وہ ایک مخیر شخص تھے اور انہوں نے اپنے ذاتی خرچ پر کئی مساجد بھی تعمیر کروائی تھیں۔

حیدر سلطان نے بتایا کہ ایک دفعہ وہ اپنے والد کے ساتھ سٹوڈیو گئے، اچانک ایک جھاڑو دینے والے نے سلطان راہی صاحب کو روکا اور کہا کہ آپ نے آج مجھے سلام نہیں کیا۔ سلطان راہی گاڑی سے باہر نکلے، اس شخص کو گلے لگا کر سلام کیا۔ وہ شخص جذباتی ہو گیا اور کہا کہ اب آپ جاسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستانی اداکار حیدر سلطان سلطان راہی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستانی اداکار سلطان راہی نے بتایا کہ سلطان راہی اپنے والد انہوں نے

پڑھیں:

لاہور: خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے ہوئے گرفتار، پولیس

سابق خاتون ایم پی اے پر مبینہ پولیس تشدد کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا جبکہ پولیس ترجمان نے کہا کہ  خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری 48 گھنٹے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور مبینہ واقعہ کے تمام شواہد بشمول ویڈیوز سے انکوائری کرنے کا حکم دیا۔

ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ مبینہ تشدد کی انکوائری شروع کردی گئی جب کہ دیگر تمام الزامات حقائق کے منافی ہیں، خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا، ارسلان دو روز قبل 90 اسنوکر کلب میں 12 دیگر ملزمان کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ مذکورہ اسنوکر کلب اور گرفتار دیگر ملزمان سابقہ جوئے میں ریکارڈ یافتہ ہیں، خاتون کا ایک بیٹا گزشہ ماہ موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہوا جس کا مقدمہ درج ہے، اسنوکر کلب سے دوسرے بیٹے کی گرفتاری کو پہلے بیٹے کے مقدمہ قتل پر دباؤ سے جوڑنا بے بنیاد ہے۔

ترجمان نے کہا کہ خاتون ایم پی اے نے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی،
سابق ایم پی اے اور اس کے شوہر نے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے پولیس والوں سے شدید بدسلوکی کی۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق قانون سب کے لیے برابر ہے، بغیر تصدیق الزام تراشی پر مبنی یک طرفہ خبر چلانا افسوسناک ہے۔

سابق رکن اسمبلی سمیرا کومل کے بیٹے پر مزنگ پولیس کا مُبینہ تشدد، جوا کھیلنے کا مقدمہ درج کر لیا#ExpressNews #BreakingNews #SumeraKomal #Son #Police #Lahore #LatestNews #Pakistan pic.twitter.com/cGiHt3yObq

— Express News (@ExpressNewsPK) October 31, 2025

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی و ملکی صورتحال پر گفتگو
  • حفیظ جمال نے زندگی محنت کشوں کے نام کر دی،حیدر خوجہ
  • رجب بٹ کی والدہ کا بیٹے کے مبینہ ناجائز تعلقات کا دفاع
  • شادی میں دلہن کے والد کا نیا انداز، جیب پر کیو آر کوڈ چسپاں کرکے ‘آن لائن سلامی’ وصول کی
  • لاہور: خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے ہوئے گرفتار، پولیس
  • سابق خاتون ایم پی اے پر لاہور پولیس کا مبینہ تشدد، انکوائری کا حکم
  • سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے
  • کراچی سمیت سندھ کے مہاجروں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، ڈاکٹر سلیم حیدر
  • کراچی: 4 سال قبل چوری ہوئی موٹرسائیکل کا ای چالان مالک کو بھیج دیا گیا
  • باتھ روم میں بند بیٹے کی ویڈیو بنانے پر سوشل میڈیا صارفین برہم