اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 مئی 2025ء ) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے جمعہ کی صبح امیر جماعت کے اسلام آباد دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں امیر جماعت نے غزہ میں فوری جنگ بندی،انسانی امداد کی فراہمی، مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل، پاک افغان تعلقات کی اہمیت، پاکستان کے سیاسی اور اقتصادی مسائل کے بارے میں جماعت کی پالیسیوں سے متعلق برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔

ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں حافظ نعیم الرحمن نے جین میریٹ سے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا حق استعمال کرسکتا ہے۔ ملاقات کے موقع پر ڈائیریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف لقمان قاضی اور برطانوی سفارت کار کورمیک ڈریلین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

مزید برآں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے سینیٹر مشتاق احمد خان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعہ کے روز منصورہ سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ سینیٹر مشتاق کو اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے پر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا، قبل ازیں ان کی اہلیہ اور بیٹے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ امیر العظیم نے کہا کہ مغربی ممالک میں غزہ کی حمایت میں مظاہرے ہورہے ہیں اور عوام اسرائیلی مظالم کی پرزور مذمت کررہے ہیں اور یورپ اور امریکہ کی حکومتوں کو ان مظاہرین کے خلاف کسی قسم کا ایکشن لینے کی جرات نہیں، وہاں آزادی اظہار ہے تاہم پاکستان جسے غزہ کا پشتیبان ہونا چاہیے اور جسے صہیونی مظالم روکنے کے لیے عملی قدم اٹھانا چاہیے وہاں اسرائیل کے خلاف پرامن احتجاج تک کی اجازت نہ دینا سوالیہ نشان ہے؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمران اسرائیل کی امریکی پشت پناہی کی مذمت تک کرنے کی جرات نہیں کرتے اور نام نہاد بڑی اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کا بھی یہی حال ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت واشنگٹن کے خوف میں مبتلا ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔امیرالعظیم نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور امت کے جذبات کی ترجمانی کرے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، ریاستی جبر اور ہتھکنڈوں سے انہیں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے سے نہیں روکا جاسکتا، سینیٹر مشتاق، ان کے اہل خانہ اور کارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جماعت اسلامی نے کہا کہ کے خلاف

پڑھیں:

امیر البحر سے سربراہ سعودی بحریہ کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

امیر البحر سے سربراہ سعودی بحریہ کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(سب نیوز)سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمن الغریبی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سعودی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمن الغریبی کو نیول ہیڈکوارٹرز میں آمد پر پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

سربراہ سعودی بحریہ نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا اور پاکستان نیول اکیڈمی میں سعودی کیڈٹس کی معیاری تربیت کو بھی سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا، سعودی بحریہ کے سربراہ کے حالیہ دورے سے دونوں ممالک بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربارشوں سے تباہی کے دوران بھارت کی پانی چھوڑنے کی دھمکی، منگلا اور تربیلا ڈیم پر الرٹ جاری بارشوں سے تباہی کے دوران بھارت کی پانی چھوڑنے کی دھمکی، منگلا اور تربیلا ڈیم پر الرٹ جاری مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، اب جو بھی ہوگا بانی ہدایات دیں گے، بیرسٹر گوہرکا اعلان سکردو میں پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن، تمام سیاح اور مقامی افراد بحفاظت نکال لیے گئے پارلیمنٹ ہاوس کی چھتیں ٹپکنے لگیں، تارکول بھی کام نہ آیا، انتظامیہ کی بالٹیوں سے پانی روکنے کی کوشش شہر کو صاف رکھنے کا عزم،آئی سی سی نے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا نومئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ انتخاب میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی کا کردار شرمناک ہے: نعیم الرحمٰن
  • جماعتِ اسلامی کا کل خیبر پختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان
  • جماعت اسلامی کا خیبر پختونخوا میں عوامی کمیٹیوں کے قیام کا باقاعدہ آغاز
  • جماعت اسلامی کا کراچی میں ایک لاکھ درخت لگانے کا اعلان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارتی جارحیت، کشمیر پر قبضے اور آبی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
  • اسلام آباد میں چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ایکشن
  • بھارتی فوج کشمیریوں کا نشے کا عادی بنا رہی ہے!
  • لائن لاسز چھپانے کیلئے کی گئی اوور بلنگ کی رقم عوام کو واپس کی جائے، حافظ نعیم
  • امیر البحر سے سربراہ سعودی بحریہ کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سے اہم ملاقاتیں، بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار