فتنہ الہندوستان کا سرکاری افسر کے گھر پر حملہ، اے ڈی سی آر سوراب ہدایت بلیدی شہید
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
فتنہ الہندوستان کا سرکاری افسر کے گھر پر حملہ، اے ڈی سی آر سوراب ہدایت بلیدی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز
کوئٹہ (سب نیوز)بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے سرکاری افسر کے گھر پر حملہ کر دیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی)ریونیو ہدایت بلیدی دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے اے ڈی سی کی شہادت کی تصدیق کر دی۔ وزیرِاعظم نے دہشتگردی کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بلیدی کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور صبر کی دعا کی۔ سیکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کا پیچھا کیا اور 5 کو جہنم واصل کر دیا۔
فتنہ الہندوستان نے ایک بار پھر بلوچستان میں عام بلوچوں پر حملہ کر دیا، آج شام کو فتنہ الہندوستان کے 20سے 30دہشت گرد موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر سوراب شہر کے بازار میں داخل ہوئے اور شہریوں کو نشانہ بنایا۔سوراب میں بینک اور انتظامی آفیسر کے گھر پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی نے بھارتی پراکسی فتنہ الہندستان کے دہشتگردوں کا جواں مردی سے مقابلہ کیا اور بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے سوراب بازار میں بینک بھی لوٹا اور ایک پولیس اسٹیشن پر بھی حملہ کیا۔ ایف سی پولیس اور لیویز کے علاقے میں پہنچنے پر 20 سے 30 دہشتگرد پہاڑوں کی جانب فرار ہوئے۔سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا پیچھا کیا اور 5 کو جہنم واصل کر دیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھارتی ساختہ اسلحہ قبضے میں لے لیا۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے اے ڈی سی کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ریاست دشمن عناصر کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے۔ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی مذموم کوشش ہے۔شاہد رند نے بیان میں کہا کہ اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی نے جام شہادت نوش کیا، وطن کے سپاہی نے جان دے کر بہادری کی مثال قائم کی، اے ڈی سی کی رہائشگاہ پر خواتین اور بچے بھی موجود تھے۔ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی پراکسیز نے ان کی ایما پر کارروائی کی ہے، ریاست کا دشمن عناصر کی ہر کوشش ناکام بنانے کا عزم ہے۔ ایف سی پولیس اور لیویز علاقے میں موجود ہیں اور علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے سوارب میں دہشتگردی کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے، وزیرِاعظم نے شہید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بلیدی کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور صبر کی دعا کی۔وزیراعظم نے کہا کہ بزدل دہشتگردوں نے معصوم شہریوں بچوں اورخواتین کو نشانہ بنایا، دہشتگردوں کے ارض وطن سے صفائے تک جنگ جاری رکھیں گے، شہید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بلیدی نے بہادری کی مثال قائم کی، پوری قوم کی ہمدردیاں ہدایت اللہ بلیدی شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔انھوں نے کہا کہ افواج پاکستان بھارتی پراکسیوں کے سد باب کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں۔ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے واقعے کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ سید محسن نقوی نے سوراب میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمت کی اور مقابلے میں شہید اے ڈی سی ریونیو ہدایت اللہ بلیدی کو خراج عقیدت پیش کیا۔محسن نقوی نے بیان میں کہا کہ شہید افسر ہدایت بلیدی نے جان دے کر فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی، شہید افسر ہدایت بلیدی کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، شہید افسر ہدایت بلیدی کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو ڈھونڈ کر عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے، بزدل دشمن ہر محاذ پر شکست کے بعد سافٹ اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانفارمیشن گروپ کے 3افسران کو گریڈ 21میں ترقی مل گئی ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر انفارمیشن گروپ کے 3افسران کو گریڈ 21میں ترقی مل گئی ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19کے ا فسر محمد رفیق کی گریڈ 20میں ترقی ، جوائنٹ سیکرٹری داخلہ وانسداد منشیات ڈویژن تعینات مودی سرکار سفارتی سطح پر دنیا میں تنہائی کا شکار ہو چکی ہے ،محمد عارف بھارت کے ہائیڈرو ٹیررازم کے بھیانک نتائج ہونگے، فیلڈ مارشل عاصم منیر سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے تمام ویزے بند کر دیے اسلام آباد ہائیکورٹ ، ڈیپوٹیشن ججز کو واپس بھیجنے کا تین ججز کے ٹریبیونل کا فیصلہ کالعدم قرارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فتنہ الہندوستان ہدایت بلیدی کے گھر پر اے ڈی سی پر حملہ
پڑھیں:
غزہ :غذائی قلت اور فاقہ کشی سے 4 بچوں سمیت 15 افراد شہید
غزہ میں اسرائیلی فوج نے بھوک کو جنگی ہتھیار بنا لیا ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 بچوں سمیت کم از کم 15 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں غذائی قلت اور شدید فاقہ کشی نے معصوم بچوں سمیت عام شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرے میں ڈال دیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ 3 روز میں خوراک کی کمی کے باعث 21 بچے انتقال کر چکے ہیں اور مجموعی طور پر اب تک 80 بچوں سمیت 101 فلسطینی غذائی بحران کا شکار ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی ”اونروا“ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں 10 لاکھ سے زائد بچے شدید بھوک کا شکار ہیں۔ مارچ سے اب تک محدود امداد کے باعث بچوں کی صحت اور نشوونما پر سنگین خطرات منڈلا رہے ہیں۔
غزہ میں مصر کی سرحد پر کھڑے امدادی ٹرکوں کو داخلے کی اجازت نہ ملنے اور مسلسل بمباری کی وجہ سے شہری ایک وقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں، والدین کے لیے اپنے بچوں کو خوراک مہیا کرنا ایک نا ممکن کام بن چکا ہے۔
ترجمان نے کہا غزہ میں غذائی بحران سنگین ہو چکا ہے، بچے ایک وقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں اور والدین کے پاس انہیں کھلانے کو کچھ نہیں۔
اونروا نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ فوری اور بلا تاخیر انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ معصوم جانوں کو بچایا جا سکے۔