زہریلی مکھیوں کا اچانک حملہ، افسوسناک حادثہ پیش آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
خان پور ڈیم پر سیر کے لیے آئے سیاحوں پر شہد کی مکھیوں نے اچانک حملہ کرکے متعد سیاحوں کو کاٹ لیا جبکہ سیاحوں نے گاڑیوں میں چھپ کرجان بچائی۔
تفصیلات کے مطابق ہری پور خان پور ڈیم سیر کے لیے آئے سیاح شہد کی مکھیوں کے کاٹنے سے بری طرح زخمی ہوگئے ۔
پیرا سیلنگ پوانئٹ پر پیراسیلنگ کے دوران اچانک شہد کی مکھیوں کے جتتھے نے ساحیوں کو گھیر کر کاٹنا شروع کر دیا۔ جس سے متعدد سیاح بری طرح زخمی ہو گئے۔ متعدد سیاحوں کی حالت غیر ہو گئی۔ مقامی افراد نے متاثرہ سیاحوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال خان پور منتقل کر دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔مقامی انتظامیہ نے بھی سیاحوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔