پیپلزپارٹی کارکنان گتھم گتھا ، تھپڑ جڑ دیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
محمد حسن: میئر حیدرآباد کاشف شورو کی موجودگی میں دو پارٹی کارکنان میں جھگڑا،میئرکی موجودگی میں ایک شخص نے دوسرے کو زور دار تھپڑ جڑ دیا.
میئر کوشکایات کے دوران ہی ایک کارکن نے دوسرے کو تھپڑ رسید کردیا، کاشف شورو نے دونوں کارکنان کا جھگڑا ختم کرایا، حیدرآباد کے نواحی علاقے میں مئیر حیدرآباد کاشف شورو کی موجودگی میں دو پارٹی کارکنان میں جھگڑا ہوا۔
مئیر کی موجودگی میں ایک شخص نے دوسرے کو زور دار تھپڑ جڑ دیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے ڈی سی ریونیو شہید
مئیر کاشف شورو نواحی علاقے میں اسکیم کا افتتاح کرنے گئے تو پی پی پی کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف شکایات کیں۔
شکایات کے دوران ہی ایک کارکن نے دوسرے کو تھپڑ رسید کردیا، مئیر کاشف شورو نے دونوں کارکنان کا جھگڑا ختم کرایا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کی موجودگی میں نے دوسرے کو کاشف شورو
پڑھیں:
سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے سکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے قرارداد جمع کرائی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، موجودہ دور میں موبائل اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنےکا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف
متن میں لکھا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طورپر یہ ایوان تجویز کرتا ہے کہ تمام سکولز میں طلبا کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں قانون سازی کی جائے۔
مزید :