قربانی کا اصل فلسفہ تقویٰ اور اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول ہے، راغب نعیمی
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ عید الاضحی کے دن کوئی نیک عمل اللہ تعالیٰ کے نزدیک قربانی کا خون بہانے سے محبوب اور پسندیدہ نہیں، سنتِ ابراہیمی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ اللہ تعالی کی راہ میں اپنی محبوب ترین چیز پیش کی جائے، جس کا مقصد صرف اور صرف اس کی خوشنودی و رضا کا حصول ہو اور اہم بات یہ کہ اس میں ریا کاری نہ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ قربانی کا جانور حلال کی کمائی سے خریدا جائے، سنت ابراہیمی کا بنیادی مقصد رضائے الٰہی کا حصول ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی حیاتِ مبارکہ میں قربانی کا اہتمام فرمایا اور اپنی اُمت کو بھی اس کی تاکید فرمائی، ایک موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ عید الاضحی کے دن کوئی نیک عمل اللہ تعالیٰ کے نزدیک قربانی کا خون بہانے سے محبوب اور پسندیدہ نہیں، سنتِ ابراہیمی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ اللہ تعالی کی راہ میں اپنی محبوب ترین چیز پیش کی جائے، جس کا مقصد صرف اور صرف اس کی خوشنودی و رضا کا حصول ہو اور اہم بات یہ کہ اس میں ریا کاری نہ ہو۔
  
 انہوں نے کہا کہ قربانی کا اصل فلسفہ تقویٰ اور اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول ہے، اگر اسی جذبے سے قربانی کی جائے تو یقیناً وہ بارگاہ الٰہی میں شرف قبولیت پاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اسلام کی دو عیدوں میں ایک عیدالاضحی ہے، جو ذی الحجہ کی دسویں تاریخ کو عالم اسلام میں پورے جوش و خروش سے منائی جاتی ہے۔ عید الاضحی اس بے مثال قربانی کی یادگار ہے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کی تھی۔ قربانی کی قبولیت میں جو چیز کار فرما ہے وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حسنِ نیت اور صدق و اخلاص ہے۔ عمل اگر صدق و اخلاص کی بنا پر ہو تو وہ اگرچہ قلیل تر ہی کیوں نہ ہو، انسان کا درجہ بلند تر کر دیتا ہے۔ 
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رضا کا حصول اللہ تعالی قربانی کا
پڑھیں:
نادرونایاب تاریخ اردو نثر’’سیر المصنفین‘‘ اربابِ ذوق ِحصول کیلئے منظرعام پر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایک اہم اور نایاب تاریخ اردو نثر’’ سیر المصنفین‘‘ مصنفہ مولوی محمد یحیی تنہا، جو ستر اسی سال سے نایاب تھی ادب و تحقیق کے ممتاز ناشر مجلس ترقی ادب لاہور نے ابھی حال میں شائع کردی ہے ۔
ممتاز محقق و مصنف ڈاکٹر معین الدین عقیل نے اس نادرونایاب تاریخ کو اپنے مفصل مقدمے اور اسناد و حواشی کے ساتھ تحقیقی و تاریخی اصولوں کے تحت مرتب کیا ہے۔
یہ ناردوکمیاب تاریخ نثراردوادب اب اس کے شائقین اور ادب و زبان کے طلبہ و اساتذہ کے لیے دستیاب رہے گی اور وہ اس اہم تاریخ نثراردو ادب سے پوری طرح استفادہ کریں گے۔