پیپلزپارٹی بلتستان کے عہدیداروں نے کہا کہ لینڈ ریفارمز کے ذریعے جو قانون دیامر میں نافذ ہے وہ بلتستان میں بھی نافذ کیا گیا ہے۔ کچھ ناکام عناصر ایک صوبے میں دو الگ قوانین کے حوالے سے غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر انہیں منہ کی کھانی پڑے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی بلتستان کے تمام اضلاع کی تنظیموں کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا، بشارت ظہیر، سید محمد علی شاہ اور سید توقیر نے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی سے لینڈ ریفارمز کی منظوری پر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ لینڈ ریفارمز سے سب سے زیادہ بلتستان کے عوام مستفید ہونگے۔ لینڈ ریفارمز کے خلاف جھوٹے، بے بنیاد اور حقائق کے برعکس پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔ کچھ عناصر حقائق کا علم ہونے کے باوجود جان بوجھ کر ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان عناصر کو بخوبی علم ہے کہ اس سے بہتر لینڈ ریفارمز ممکن نہیں تاہم پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کے بغض میں مبتلا ہو کر عوام میں منفی تاثر پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ اس لینڈ ریفارمز کے ذریعے جو قانون دیامر میں نافذ ہے وہ بلتستان میں بھی نافذ کیا گیا ہے۔ کچھ ناکام عناصر ایک صوبے میں دو الگ قوانین کے حوالے سے غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر انہیں منہ کی کھانی پڑے گی۔

انہوں نے کہا لینڈ ریفارمز نے ایک مذہبی جماعت کی سیاست کو دفن کر دیا ہے جبکہ کچھ لینڈ مافیاز کا دھندہ بند ہو چکا ہے جس کی وجہ سے وہ چیخ رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی تمام تنظیمیں اور کارکنان اپنی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اجلاس میں وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور دیگر حمایت کنندہ جماعتوں اور اراکین اسمبلی کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سمیت تمام صوبائی قیادت اور گلگت بلتستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی گئی۔ اجلاس میں وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا، پیپلز پارٹی بلتستان ڈویژن کے صدر بشارت ظہیر، ضلع سکردو کے صدر سید محمد علی شاہ، جنرل سکریٹری سید توقیر مہدی شاہ، ضلع گانچھے، ضلع کھرمنگ کے صدر غلام محمد پاروی، ضلع شگر، ضلع روندو کے صدر شیرباز ایڈووکیٹ، سٹی سکردو کے صدر افضل سمیال، گمبہ سکردو کے صدر حاجی تقی منگر، گلتری، پیپلز لائرز فورم کے بشارت ایڈووکیٹ سمیت دیگر تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کوشش کر رہے ہیں لینڈ ریفارمز گلگت بلتستان پیدا کرنے کی پیپلز پارٹی بلتستان کے کے صدر

پڑھیں:

ایس سی او ویژن 2025، گلگت بلتستان میں جدید ترین 100 آئی ٹی سیٹ اپس قائم

اسپیشل کمیونکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے اپنے ویژن 2025 کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں جدید ترین 100 آئی ٹی سیٹ اپس قائم کیے گئے جبکہ آئی ٹی کے شعبہ میں نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لئے مسلسل کوشاں ایس سی او- وژن 2025 کے تحت 700 سے زائد افراد کو روزگار جبکہ 1500 فری لانسرز کو بااختیار بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایس سی او کے وژن 2025 کے تحت پاکستان کا پہلا خواتین کے لیے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مظفرآباد میں قائم کیا گیا ہے اور خصوصی افراد کے لیے خودمختار رہائشی مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

ڈی جی ایس سی او نے اس موقع پر کہا ایس سی او- وژن 2025 کے تحت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مشترکہ 100آئی ٹی پارکس قائم کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات سے تقریباً 20 ملین ڈالر کے غیر ملکی زر مبادلہ کا حصول ممکن ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ آئی ٹی پارکس دو سال کی ریکارڈ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچے ہیں۔ ایس سی او نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور خطہ میں آئی ٹی انقلاب لانے کے لیے پر عزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت، پی ٹی آئی فارورڈ بلاک سے تعلق رکھنے والے وزیر بلدیات حاجی عبد الحمید پیپلزپارٹی میں شامل
  • گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے ایوان صدر میں اہم اجلاس طلب
  • پیپلز پارٹی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ہے: حافظ نعیم
  • پیپلز پارٹی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ہے، شہر کو لوٹ مار سے آزاد کرائیں گے: حافظ نعیم
  • ایس سی او ویژن 2025، گلگت بلتستان میں جدید ترین 100 آئی ٹی سیٹ اپس قائم
  • پنجاب : لاؤڈ سپیکر ایکٹ سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ
  • ہماری جماعت کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی، بلاول بھٹو
  • گلگت، وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت گلگت بلتستان انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کا پہلا باضابطہ اجلاس
  • آزاد کشمیر میں نئے قائد ایوان کا نام تحریک عدم اعتماد جمع کراتے وقت سامنے لایا جائے گا، پیپلز پارٹی
  • مہدی جو کی گرفتاری صدر کے دورہ گلگت بلتستان کو ثبوتاژ کرنے کی سازش ہے، بشارت ظہیر