نوجوان نسل کو تمباکو نوشی سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے: وزیرِاعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ—فائل فوٹو
وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تمباکو سے پھیلنے والی بیماریوں سے ہر سال لاکھوں جانیں ضائع ہوتی ہیں۔
وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن پر پیغام میں شہریوں سے اپیل کی ہے کہ تمباکو نوشی ترک کریں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔
وزیرِاعلیٰ نے کہا ہے کہ شہریوں کو صحت مند زندگی اور تمباکو سے پاک ماحول دینا ہمارا مشن ہے۔
وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یومِ تکبیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوم تکبیر پاکستان کی خودداری اور قومی عزم کی علامت ہے۔
مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر تمباکو پر پابندی کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تمباکو نوشی سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سندھ مراد علی شاہ مراد علی شاہ نے تمباکو نوشی وزیر اعلی
پڑھیں:
سیگریٹ نوشی ٹائپ 2 ذیابیطس کے امکانات کو بڑھا دیتی ہے، تحقیق
ایک نئی تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی کرنے والوں میں ٹائپ ٹو ذیابیطس لاحق ہونے کے بہت زیادہ امکانات ہوتے ہیں بالخصوص ایسے افراد جن میں جینیاتی یا خاندانی طور پر یہ بیماری وراثتی طور پر موجود ہو۔
یہ رپورٹ گزشتہ ہفتے ویانا میں منعقدہ یورپین ایسوسی ایشن فار اسٹڈی آف ڈائیبٹیس کے اجلاس میں پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق جو لوگ کبھی بھی سگریٹ نوشی کر چکے ہیں، ان میں ٹائپ 2 ذیابیطس کی تمام چار اقسام کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور جو لوگ زیادہ سگریٹ نوشی کرتے ہیں، ان میں یہ خطرہ اور بھی زیادہ ہوتا ہے۔
اس تحقیق کی سربراہ اور اسٹاک ہوم (سوئیڈن) میں قائم کیرولنسکا انسٹیٹوٹ کی ڈاکٹریٹ کی اسٹوڈنٹ ایمی کیسینڈل نے ایک نیوز ریلیز میں اس حوالے سے کہا کہ یہ بات واضح ہے سگریٹ نوشی ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو بڑھا دیتی ہے، چاہے ذیابیطس کی کوئی بھی قسم ہو یعنی یہ انسولین کی مزاحمت والی قسم ہو، انسولین کی کمی کا معاملہ ہو، موٹاپا یا بڑھاپے کی وجہ سے ہو۔
اس تحقیق کے لیے ریسرچرز نے ناروے اور سوئیڈن میں ذیابیطس کی تحقیق میں شامل 3,325 ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں اور 3,897 صحت مند افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔
تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ کبھی بھی سگریٹ نوشی کر چکے تھے ان میں انسولین کے خلاف شدید مزاحمت کرنیوالی ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات ان لوگوں کے مقابلے میں دو گنا سے زیادہ تھی جنھوں کبھی سگریٹ نوشی نہیں کی۔
محققین کے مطابق یہ بیماری اس وقت ہوتی ہے جب جسم مؤثر طریقے سے انسولین استعمال نہیں کر پاتا تاکہ خون میں موجود شکر کو توانائی میں تبدیل کیا جا سکے۔