پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ عمران خان نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری تحریک ملک گیر ہوگی، اس کا مرکز اسلام آباد نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ سڑکوں پر آنے کے سوا ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں، کیوں کہ ہمیں دیوار سے لگایا گیا ہے، میں جیل میں بیٹھ کر ملک بھر میں ہونے والے احتجاج کو لیڈ کروں گا۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ عمران خان نے مجھے احتجاجی تحریک کا پلان بنا کر دینے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے تمام ہدایات جیل سے دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اب میں عمران خان سے آئندہ ہونے والی ملاقات میں احتجاجی تحریک کا پلان پیش کروں گا، میں اس حوالے سے وکلا اور پارٹی قیادت سے مشاورت کروں گا۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ عمران خان تحریک کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے سنجیدہ ہیں، اس بار جو تحریک چلے گی وہ پہلے کبھی نہیں چلی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہاکہ احتجاجی تحریکوں کے دوران رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن ہمیں طریقے آتے ہیں۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ عمران خان نے پارٹی لیڈر شپ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عدلیہ اور ایگزیکٹو سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا، میں احتجاجی تحریک کو خود لیڈ کروں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews احتجاجی تحریک اڈیالہ جیل اسلام اباد بیرسٹر علی ظفر پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی عمران خان عمران خان رہائی ملک گیر احتجاج وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: احتجاجی تحریک اڈیالہ جیل اسلام اباد بیرسٹر علی ظفر پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی عمران خان رہائی ملک گیر احتجاج وی نیوز نے کہاکہ عمران خان بیرسٹر علی ظفر نے کہ عمران خان نے احتجاجی تحریک انہوں نے کروں گا

پڑھیں:

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا

کراچی:

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے ہوم اکنامکس اور خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔

چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس کی طالبہ ارم فیصل بنت فیصل احمد رول نمبر 2045 نے ٹوٹل 1200 نمبرز میں سے 1054 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن، ایمان ہاشمی بنت شجاعت علی رول نمبر 2044 نے 988 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ شانزہ نایاب بنت محمد عامر رول نمبر 2135 نے 980 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں دیوا ہائیر سیکنڈری اسکول کی طالبہ سیدہ فاریہ بنت سید احسن رشید رول نمبر 995539 نے ٹوٹل 1100میں سے 960 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن، دیواہائیر سیکنڈری اسکول کی ہی طالبہ بریرا  اسلام بنت شوکت اسلام رانا رول نمبر 995533 نے 925 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ IDA-RIEU   اسکول اینڈ کالج فار دی ڈیف کی طالبہ ایمان الشمس بنت شمس الحق رول نمبر 995502 نے 920 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ناظم امتحانات زرینہ راشد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 198طالبات نے رجسٹریشن حاصل کی، 189 طالبات امتحانات میں شریک ہوئیں جس میں سے 112طالبات کامیاب ہوئیں اس طرح کامیابی کا تناسب 59.26 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 9 طالبات اے ون گریڈ، 24اے گریڈ، 30 بی گریڈ، 31سی گریڈاور 18ڈی گریڈ میں کامیاب قرار پائیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولرگروپ) کے امتحانات میں 116 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 114امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 103امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 90.35 فیصد رہا۔

ان امتحانات میں 19 امیدوار اے ون گریڈ، 55اے گریڈ، 27 بی گریڈاور 2امیدوار سی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ  www.biek.edu.pk  پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈاکو ڈفرالائنس ہوچکا،تحریک پر فوکس کریں(عمران خان)
  • 5 اگست کو مینار پاکستان جلسہ، اب مذاکرات نہیں تحریک چلے گی: بیرسٹر گوہر 
  • عدلیہ کے آج متنازعہ فیصلوں سے نئے باب کا اضافہ ہوا، بیرسٹر گوہر علی
  • عوام کا عدالتوں سے اعتماد اٹھ گیا: پی ٹی آئی کا 9 مئی کے ملزمان کو سزاؤں پر ردعمل
  • عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ علیمہ خان نے واضح کردیا
  • عمران خان کے بیٹے کب پاکستان آئیں گے، علیمہ خان نے بتادیا
  • مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، اب جو بھی ہوگا بانی ہدایات دیں گے، بیرسٹر گوہرکا اعلان
  • سینیٹ الیکشن میں ایک نام بھی عمران خان کی مشاورت کے بغیر نہیں ڈالا گیا: بیرسٹر گوہر
  • مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، اب وہی ہوگا جو عمران خان ہدایات دیں گے: بیرسٹر گوہر
  • اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا