تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف سے مذکرات کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کردی
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
اسلام آباد (آئی این پی)تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف سے مذاکرات کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معاملات پر ہم کسی سے بھی مذاکرات کرسکتے ہیں، البتہ اقتدار میں موجود جماعتوں کے ہاتھ میں کچھ نہیں۔ ہم نے پہلے بھی حکومت کی غیرسنجیدگی کے باعث مذاکرات ختم کئے تھے۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے سے سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔
سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم فیصلہ کا اختیار رکھنے والوں سے مذاکرات چاہتے ہیں۔ اگر شہباز شریف فیصلے کرسکتے ہیں تو ان سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ وزیراعظم خود کسی کے رحم و کرم پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت سے مذاکرات برائے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر فرانس اور جرمنی بھی عاجز، اسرائیل کو خبردارکردیا
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سے مذاکرات
پڑھیں:
وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کیلئے حکومت اور پی پی پی کے مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوسکے
اسلام آباد: وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کے لیے وزارت خزانہ میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے مذاکرات نتیجہ خیزنہ ہوسکے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو گلہ ہے کہ بجٹ پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کے لیے وزارت خزانہ میں حکومتی ٹیم اور پیپلز پارٹی کے درمیان اجلاس ختم ہوگیا۔اجلاس میں کوئی آئینی ترمیم زیر بحث نہیں۔ این ایف سی میں تبدیلی پر بھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی کے خدشات دور نہ کیے جاسکے۔ پیپلزپارٹی اور حکومتی ٹیم کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا۔اس سے پہلے5 جون کو ہونے والا بجٹ اجلاس مؤخر کردیا گیا تھا،نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا تھا۔پارلیمانی ذرائع کا کہنا تھا حکومت بجٹ سے پہلے اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے بھی کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کو بجٹ منظوری سے مشروط کیا تھا۔