سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے متعلق ایک بار پھر متنازع گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس ملک میں جنگل کا قانون ہو اس ملک میں فیلڈ مارشل نہیں جنگل کا بادشاہ ہونا چاہیے۔

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ میں بھائی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی ٹی آئی نے ایک بار پھر اپنے مؤقف کو دہرایا ہے کہ جس ملک میں جنگل کا قانون ہو وہاں فیلڈ مارشل نہیں جنگل کا بادشاہ ہونا چاہیے۔

عمران خان نے آج پھر اپنے موقف کو دہرایا ہے کہ جس ملک میں جنگل کا قانون ہو اس ملک میں فیلڈ مارشل نہیں جنگل کا بادشاہ ہونا چاہیے ۔
علیمہ خان
pic.

twitter.com/o1FjFV4p39

— PTI (@PTIofficial) May 31, 2025

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر عمران خان نے کیا کہا؟ علیمہ خان نے بتادیا

واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف سید عاصم منیر کے فیلڈ مارشل بننے پر بھی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ایسی ہی گفتگو کی تھی، جس کے بعد عوام کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں مسلسل دیوار سے لگایا جارہا ہے، جس کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے اس حوالے سے سینیئر پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر کو پلان بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ ہماری تحریک ملک گیر ہوگی، اس کا مرکز اسلام آباد نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ سڑکوں پر آنے کے سوا ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں، کیوں کہ ہمیں دیوار سے لگایا گیا ہے، میں جیل میں بیٹھ کر ملک بھر میں ہونے والے احتجاج کو لیڈ کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں ایک طرف 9 مئی کے ملزموں کو سزائیں، دوسری جانب مذاکرات، عمران خان اور پی ٹی آئی کا مستقبل کیا ہوگا؟

واضح رہے کہ اس سے قبل 24 نومبر 2024 کو پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی جانب مارچ کیا تھا، اور پھر 26 نومبر کو انتظامیہ نے ایک آپریشن کے ذریعے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کردیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ ان کے متعدد کارکنوں کو قتل کردیا گیا ہے، تاہم حکومت اس سے انکار کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف عمران خان فیلڈ مارشل ملک گیر احتجاجی تحریک وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل بانی پی ٹی ا ئی پاکستان تحریک انصاف فیلڈ مارشل ملک گیر احتجاجی تحریک وی نیوز فیلڈ مارشل پی ٹی ا ئی ملک میں جنگل کا کے بعد

پڑھیں:

لاہور: پولیس سب انسپکٹر کے گھر سے کام کرنے والی لڑکی کی لاش برآمد

—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک گھر سے کام کرنے والی لڑکی کی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق 15 سال کی روزمیری نامی ملازمہ 3 ماہ سے پولیس سب انسپکٹر کے گھر پر کام کر رہی تھی۔

رانی پور، تشدد سے قتل کمسن ملازمہ کے والد کی پیسوں سے متعلق گفتگو سامنے آ گئی

صوبہ سندھ کے شہر رانی پور میں ملازمہ تشدد و ہلاکت کیس میں بچی کے والد کی پیسوں کی لین دین سے متعلق گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش گھر کی پہلی منزل کی گرل کے ساتھ لٹک رہی تھی۔

پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی ہے، یہ خودکشی ہے یا قتل ہے، اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی دفاعی معاہدے میں فیلڈ مارشل کا کلیدی کردار
  • ملک میں عاصم لا کے سوا سب قانون ختم ہوچکے،عمران خان
  • لاہور: پولیس سب انسپکٹر کے گھر سے کام کرنے والی لڑکی کی لاش برآمد
  • پی ٹی آئی قیادت جانتی ہے کہ عمران خان کے بیان عاصم منیر کے نہیں بلکہ ریاست کے کیخلاف ہیں: کوثر کاظمی 
  • ایرانی صدر فیلڈ مارشل کو پہچانے بغیر آگے بڑھ گئے، نشاندہی پر دلچسپ ردعمل اور معذرت
  • ملک میں عاصم لا کے سوا سب قانون ختم ہو چکے،عمران خان
  • این سی سی آئی اے کی جیل میں تفتیش، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پر عمران خان مشتعل ہوگئے
  • این سی سی آئی اے کی عمران خان سے جیل میں تفتیش: سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوال پر جذباتی ردعمل
  • ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا، امریکی صدر کی برطانیہ روانگی سے قبل میڈیا گفتگو
  • ایرانی صدر فیلڈ مارشل کو پہچانے بغیر آگے بڑھ گئے، نشاندہی پر دلچسپ ردعمل اور معذرت