اسلام آباد (رضوان عباسی سے ) وزیرِاعظم پاکستان کی منظوری کے بعد بیرون ملک پریس افسران کی تعیناتیوں کے لیے نئے قواعد و ضوابط کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ان قواعد کو “انفارمیشن گروپ پوسٹنگ ایبراد رولز 2025” کا نام دیا گیا ہے، جن کا اطلاق پریس اتاشیوں، پریس قونصلرز اور منسٹر (پریس) کی تعیناتیوں پر ہو گا۔ذرائع کے مطابق خالی آسامیوں اور آئندہ چھ ماہ میں ممکنہ طور پر خالی ہونے والی بیرون ملک پوسٹوں کے لیے تعیناتیوں کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ اس بار صرف انٹرویو لیا جائے گا، کوئی تحریری امتحان نہیں ہوگا۔نئی پالیسی کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات کی سربراہی میں اسپیشل سلیکشن بورڈ امیدواروں کے انٹرویوز لے گا، جب کہ ابتدائی شارٹ لسٹنگ کا کام جوائنٹ سیکرٹری کی سربراہی میں سکروٹنی کمیٹی کے سپرد ہو گا۔سلیکشن بورڈ کو 40 فیصد اور سکروٹنی کمیٹی کو 60 فیصد نمبرز دینے کا اختیار حاصل ہو گا۔ پچھلے پانچ سال کی کارکردگی جائزہ رپورٹس (PERs) میں ایوریج یا ایڈورس ریمارکس والے افسران تعیناتی کے اہل نہیں ہوں گے۔اسی طرح وہ افسران جو آئندہ دو سال میں پروموشن زون میں آنے والے ہوں، یا جن کی ریٹائرمنٹ چار سال کے اندر متوقع ہو، بیرون ملک تعیناتی کے اہل نہیں ہوں گے۔ علاوہ ازیں، وہ افسران جنہوں نے گزشتہ تعیناتی کے بعد پاکستان میں کم از کم تین سال کا قیام نہ کیا ہو، ان کی بھی درخواستیں قابل غور نہیں ہوں گی۔پریس اتاشی کے لیے گریڈ 18 میں کم از کم تین سال کی ریگولر سروس لازمی قرار دی گئی ہے۔ وہ افسران جن کی دو فارن پوسٹنگز مکمل ہو چکی ہیں، مزید تعیناتی کے اہل نہیں ہوں گے۔ ایسے افسران جن کے خلاف انضباطی کارروائیاں زیر التوا ہیں یا تحقیقات جاری ہیں، وہ بھی نااہل قرار پائیں گے۔اس وقت 8 بیرون ملک پریس افسران کی مدتِ تعیناتی کئی ماہ پہلے مکمل ہو چکی ہے۔ ان میں گریڈ 19 کے 4 پریس قونصلرز کی مدت اکتوبر 2024 سے مکمل ہونا شروع ہوئی، جب کہ گریڈ 18 کے 4 پریس اتاشیوں کی تعیناتی جولائی 2024 سے ختم ہو چکی ہے۔ذرائع کے مطابق ماسکو میں پریس عہدہ خالی ہے، جب کہ دیگر 7 افسران تین سالہ مدت مکمل ہونے کے باوجود نئی تعیناتیوں تک اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے رولز سے تعیناتیوں کا عمل زیادہ شفاف، میرٹ پر مبنی اور منظم ہو جائے گا، جس سے بیرون ملک پاکستان کا مؤثر امیج اجاگر کرنے میں مدد ملے گی
مزیدپڑھیں:آئی ایم ایف کی بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کو بجلی کی فراہمی پر تشویش

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: تعیناتی کے بیرون ملک نہیں ہوں مکمل ہو

پڑھیں:

مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے

لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔

متعلقہ مضامین

  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ