اسرائیل کا محمود عباس کے احسانات کا دھمکیوں سے جواب
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی ٹی وی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور فرانس دو ریاستی حل کو آگے بڑھانے کیلیے اگلے ماہ اقوام متحدہ میں ایک کانفرنس منعقد کرنے والے ہیں جبکہ پیرس اس تقریب میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی ٹی وی کان نے رپورٹ دی کہ اسرائیلی عہدیداروں نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر "محمود عباس" کے گرد نئی لکیر کھینچ دی۔ اس بارے میں صیہونی حکام کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی آج "رام الله" میں خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کو وسعت دینے کے لئے ایک اجلاس کی میزبانی کا ارادہ رکھتی تھی اور اگر اس طرح کی کوششوں کے نتیجے میں ایک خود مختار ملک کے طور پر فلسطین کا قیام عمل میں آ جائے تو یہ اسرائیل کے قلب میں ایک دہشت گرد ریاست کی مانند ہو گا۔ لہٰذا اسرائیل اپنی سلامتی کے لئے خطرہ بننے والے کسی بھی اقدام کی اجازت نہیں دے گا۔ اسرائیل نے محمود عباس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی، اسرائیل کے ساتھ کئے گئے تمام معاہدوں کی ہر سطح پر خلاف ورزی بند کرے۔ واضح رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے آج تک آپریشن "طوفان الاقصیٰ" کے نتیجے میں ہونے والے قتل عام کی مذمت تک نہیں کی۔
تاہم اسرائیل نے محمود عباس کی خدمت کا یہ صلہ دیا کہ صیہونی رژیم، مشرق وسطیٰ کے ممالک کے وزرائے خارجہ کے وفد کو مغربی کنارے میں داخلے کی اجازت نہیں دے رہی۔ وفد کی سربراہی سعودی عرب کے سر ہے۔ جس میں یو اے ای، مصر، اردن، قطر اور ترکیہ شامل ہے۔ مذکورہ وفد کے شیڈول میں رام الله میں محمود عباس سے ملاقات شامل ہے۔ اسرائیلی اہلکار نے بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی، "فلسطینی ریاست کے قیام" کے موضوع پر ایک اجلاس منعقد کرنا چاہ رہی ہے۔ سعودی عرب اور فرانس دو ریاستی حل کو آگے بڑھانے کے لیے اگلے ماہ اقوام متحدہ میں ایک کانفرنس منعقد کرنے والے ہیں جب کہ پیرس اس تقریب میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے۔ اسرائیل ایسے اقدمات کی اجازت نہیں دے گا جو اس کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ اس فیصلے سے خطے کے عرب ممالک کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے جو غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے شدید تناؤ کا شکار ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فلسطینی ریاست میں ایک
پڑھیں:
لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء) لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیروزوالا میں گرینڈ آپریشن کے دوران 12ہزار 134لیٹر تیار جعلی کولڈ ڈرنکس،3200ناقص بوتلیں، 80کلو لیبل، 90کلو چینی،کیمیکلز،فلیور تلف کر دیئے ۔ فلنگ مشین، 5سلنڈر، واٹر ٹینک اور 5ڈرم ضبط کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔(جاری ہے)
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا، مختلف معروف برانڈز کی جعلی ڈرنکس کی تیاری کی جارہی تھی ،بغیر منظور شدہ فارمولا ،نل کے پانی میں کیمیکلز ڈال کر جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کی جا رہی تھی۔ خوراک کا کاروبار بغیر فوڈ اتھارٹی لائسنس چھپ کر کیا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ جعلی کولڈ ڈرنکس کا استعمال گردے اور جگر کو متاثر کرسکتا ہے۔