کوئٹہ سے انتہائی افسوسناک خبر، جانی نقصان کی اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ کلی منگل میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں قبائلی رہنماء کوئلہ کان مالک سردار عبدالسلام بازئی بھائی سمیت بم دھماکے میں شہید جبکہ 6 افراد زخمی دہشت گردوں نے کوئلہ کان اور سامان کو نذر آتش کردیا اور پہاڑوں کی طرف فرار ہوگئے۔
کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ، اوڑک کلی منگل کے قریب کوئلہ کانوں پر فتنہ الہندوستان سے وابستہ 2 سو کے قریب مسلح دہشتگردوں نے اچانک حملہ کردیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے کوئلہ کانوں اور وہاں موجود سامان کو نذرِ آتش کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی کوئلہ کان مالکان موقع پر پہنچے اور حملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مسلح دہشتگرد فائرنگ کے بعد پہاڑوں کی طرف فرار ہوگئے، تاہم جاتے جاتے انہوں نے مختلف مقامات پر بارودی مواد نصب کر دیا۔
کوئلہ کان مالکان اور ان کے ساتھی تعاقب میں آگے بڑھنے کے دوران نصب بم کی زد میں آ گئے اور بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کوئلہ کان مالک قبائلی رہنماء سردار عبدالسلام بازئی اور ان کا بھائی عبدالنافع بازئی موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ ان کے 6 ساتھی زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جاں بحق اور زخمیوں کی شناخت ۔عبد السلا م ولد عبد اللہ جان قوم کاکڑ بازئی سکنہ کلی منگل اور عبد النافع ولد عبد اللہ جان قوم کاکڑ بازئی سکنہ کلی منگل ہنہ زخمیوں میں جانان ، سیف الرحمان، سمیع اللہ، محمد آصف اور نصیب اللہ کے ناموں سے ہوئیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کاروائی شروع کردی ہے۔
مزیدپڑھیں:کامیابی پر جتنا شکر ادا کروں کم ہے، جیولن تھرور ارشد ندیم
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان انتہائی اہم ملاقات طے
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان انتہائی اہم ملاقات طے پاگئی، پاک- سعودی تعلقات کے تناظر میں ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس میں خطے کی سلامتی کی صورت حال اور اسرائیلی جارحیت پر مشاورت ہوگی-
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ کل سہ پہر "سرکاری دورے" پر ریاض پہنچیں گے۔
وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، سینئیر وزرا اور اعلی حکام سعودی عرب جائینگے، سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات میں وِزیراعطم کی معاونت کرینگے-
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی متعلقہ اہم شخصیات ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کی معاونت کرینگی۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب سے ہی دورہ برطانیہ پر روانہ ہونگے اور برطانیہ کا دورہ مکمل کرنے کے وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے نیویارک چلے جائیں گے۔