حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا، ڈیزل کے نرخ برقرار
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے اضافہ کر دیا جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کر دیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے اضافہ کر دیا جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
پٹرول کی قیمت ایک روپے اضافہ کے ساتھ 252 روپے 63 پیسے سے بڑھ کر 253 روپے 63 پیسے ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 254 روپے 64 پیسے پر برقرار ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان یکم جون سے 15 جون کے لیے کیا گیا ہے جس کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حکومت نے پٹرول پٹرول کی قیمت کر دیا
پڑھیں:
سپریم کورٹ: 5 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کے مجرم کی سزائے موت برقرار، فیصلہ سنا دیا گیا
فائل فوٹو
سپریم کورٹ نے 5 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ رضا کارانہ نشہ جرم کا دفاع نہیں بن سکتا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے فیصلہ تحریر کیا اور اپیل خارج کر دی گئی، تین رکنی بینچ میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل تھے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ رضاکارانہ طور پر نشہ کرنے والا شخص جرم سے استثنیٰ کا دعویٰ نہیں کر سکتا، اپنی مرضی سے شراب یا نشہ آور چیز استعمال کرنے والا مجرمانہ ذمہ داری سے بچنے کا حق نہیں رکھتا، جرم سے استثنیٰ صرف اس صورت میں ممکن ہے جب کسی شخص کو اس کی مرضی کے خلاف یا لاعلمی میں نشہ دیا گیا ہو۔
سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ کی جانب سے دی گئی سزائے موت برقرار رکھی، مجرم کے وکیل نے نشے کی حالت کو بنیاد بنا کر سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنے کی استدعا کی، مجرم نے خود تسلیم کیا کہ اس نے اپنی مرضی سے شراب پی تھی۔
فیصلے میں کہا گیا کہ رضاکارانہ نشہ مجرمانہ عمل کے دفاع کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا، مجرم نے بے دردی سے کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا، جرم انتہائی سنگین نوعیت کا ہے۔