حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کردیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت نے اوگرا اور دیگر متعلہ وزارتوں کی تجویز کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کا اطلاق یکم جون سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 252 روپے 63 پیسے سے بڑھ کر 253 روپے 63 پیسے ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بغیر کسی ردو بدل کے فی لیٹر 254 روپے 64 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پیٹرول کی قیمت کی قیمت میں
پڑھیں:
کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی، سوا اب روپے جمع کرا دیئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء) سالوں بعد کراچی الیکٹرک(کے الیکٹرک)نے سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی ہے اور سوا اب روپے جمع کرا دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے کئی سال بعد سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی ہے اور دو قسطوں میں سوا ارب روپے سے زائد کی رقم جمع کرائی ہے۔فریقین کے درمیان 32 ارب روپے سے زائد کے واجبات میں سے کے الیکٹرک نے 9.142 ارب روپے ادا کرنے اتفاق کیا اور ادائیگیوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا۔(جاری ہے)
شیڈول کے مطابق ستمبر 2025 تک سندھ حکومت کو 4.258 ارب روپے کی ادائیگی کی جائے گی جب کہ کے الیکٹرک ہر ماہ جمع شدہ الیکٹرسٹی ڈیوٹی ادا کرنے کا بھی پابند ہوگا۔معاہدے کے مطابق بجلی بلوں میں صارفین سے وصول کی گئی الیکٹرسٹی ڈیوٹی اب اقساط میں سندھ حکومت کو ادا کی جائے گی۔ اس وقت الیکٹرسٹی ڈیوٹی کی مد میں کے الیکٹرک پر 32 ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں۔ الیکٹرسٹی ڈیوٹی کی عدم ادائیگی کا معاملہ پی اے سی میں زیر غور آیا تھا۔دریں اثنا کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کے درمیان 25 ارب روپے کے واجبات کا معاملہ تاحال حل طلب ہے اور کے الیکٹرک نے سرکاری محکموں کو بر وقت بل کی ادائیگی نہ کرنے پر بجلی کے کنکشن منقطع کرنے کی تنبیہہ جاری کر دی ہے۔