کراچی؛ منڈی میں سستا ترین جانور ایک لاکھ روپے میں دستیاب ہے، ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
کراچی:
کراچی مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر فیصل علی نے کہا ہے کہ نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد جانور موجود ہیں اور منڈی میں ایک لاکھ روپے میں سستا ترین جانور بھی دستیاب ہے۔
کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر فیصل علی کا کہنا تھا کہ مویشی دوست منڈی میں سستے سے سستا جانور ایک لاکھ روپے کا بھی دستیاب ہے، کراچی والے اپنی جیب کے مطابق من پسند جانور کی خریداری کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر بلاک میں مال مویشیوں کو روزانہ 30 لیٹر مفت پانی فراہم کیا جا رہا ہے، بیوپاریوں کو انٹری فیس کی بدولت 24 گھنٹے بجلی، پانی اور سیکیورٹی کی سہولت ہے۔
ایڈمنسٹریٹر فیصل علی کا کہنا تھا کہ بیوپاریوں کو دن رات ہیوی جنریٹرز کے ذریعے بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے، سخت گرمی میں بھی شہریوں نے جانور خریداری کے لیے مویشی دوست منڈی کا رخ کر رکھا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر شہاب علی کا کہنا تھا کہ مویشی دوست منڈی میں اے ٹی ایم مشین اور موبائل بینک قائم ہیں، مویشی دوست منڈی آنے والے راستوں پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار الرٹ ہیں، فورکے چورنگی سے پیٹرول پمپ، گلشن معمار سے مویشی منڈی راستوں پر پولیس چوکیاں قائم ہیں۔
کراچی مویشی منڈی کی انتظامیہ کے مطابق منڈی میں قربانی کے جانوروں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور قربانی کے جانوروں کی ایک بڑی تعداد فروخت ہوچکی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ملک بھر کے مختلف شہروں سے ٹرکوں اور ٹریلرز پر لدے مال مویشیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مویشی دوست منڈی کا کہنا تھا کہ مویشی منڈی منڈی میں
پڑھیں:
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔