جنگی جنون میں مبتلا بھارت کیخلاف مقدمہ پیش کرنے پاکستانی وفد امریکا پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
جنگی جنون میں مبتلا بھارت کیخلاف مقدمہ پیش کرنے پاکستانی وفد امریکا پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز
نیویارک (آئی پی ایس) جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے خلاف مقدمہ پیش کرنےکے لیے پاکستان کا وفد نیویارک پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی وفد 2 جون تک نیویارک میں قیام کرے گا اور مختلف اہم شخصیات سے ملاقات کرے گا، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور دیگر اہم عالمی شخصیات سے ملے گا۔
اس کے علاوہ پاکستانی وفد سلامتی کونسل کے اراکین کوخطے کی صورتحال سے آگاہ کرےگا، وفدغیر وابستہ ممالک کی تنظیم کے اراکین سے بھی ملاقات کرے گا۔
وفد او آئی سی گروپ کو نیویارک میں بریفنگ دےگا، پاکستانی وفد 3جون کو واشنگٹن پہنچے گا اور 6 جون تک قیام کرےگا۔
واشنگٹن میں پاکستانی وفد کی امریکی حکام اور تھنک ٹینک سےملاقاتیں ہوں گی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت پر پاکستان کے دفاعی حملے کو دنیا بھر میں سفارتکاری کے ذریعے اجاگر کرنے کے لیے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگزشتہ ہفتے اسرائیلی حملے میں شہید 9 بچوں کا زخمی باپ بھی دم توڑگیا بنوں میں ریسکیو 1122 کے زیر تعمیر دفتر میں دھماکا جنگ کے امکانات بڑھ گئے، جنوبی ایشیا میں تنازعات کبھی بھی بے قابو ہوسکتے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری کرپشن، بدانتظامی، امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر جے یو آئی کا عوامی مہم چلانے کا اعلان معرکہ حق میں ناکامی، ہزیمت چھپانے کیلئے بھارت کا بلوچستان میں پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال اسرائیل نے سعودیہ سمیت 5 عرب وزرائے خارجہ کو مغربی کنارے کے دورے سے روکدیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستانی وفد
پڑھیں:
دلجیت دوسانجھ کس پاکستانی گلوکار کے مداح نکلے؛ مشہور گانا بھی گنگنایا
سُر سنگیت کی کوئی سرحد نہیں ہوتیں اور پاکستانی گلوکاروں کی صلاحیتوں کا معترف دنیا کا ہر بڑا سنگر ہے۔
بھارت کے عالمی شہرت یافتہ مقبول گلوکار دلجیت دوسانجھ بھی ایک پاکستانی گلوکار کے مداح نکلے اور ان کا گانا بھی گنگنایا۔
دلجیت دوسانجھ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے بیک گراؤنڈ میں سجاد علی کا مشہور گانا "راوی" چل رہا تھا اور بھارتی گلوکار اس گانے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
پاکستان اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے دلجیت کے اس عمل کو سرحدوں سے بالاتر ہوکر فن کی عزت قرار دیتے ہوئے خوب سراہا۔
دلجیت دوسانجھ ان دنوں خبروں میں ہیں اپنی نئی فلم "سردار جی 3" کے باعث جس میں اُن کے ساتھ پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر جلوہ گر ہوئیں۔
فلم کی ریلیز کے بعد بھارت میں کچھ حلقے دلجیت کو پاکستانی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
دلجیت نے تنقید کا بھرپور جواب دیا اور کہا کہ فلم کی شوٹنگ تو فروری میں مکمل ہوچکی تھی اُس وقت تو سب نارمل تھا اب اچانک اتنا شور کیوں؟
ویسے یہ سب تنازعات ایک طرف، دلجیت اور ہانیہ کی جوڑی کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
"سردار جی 3" نے بھارت، پاکستان اور دیگر ممالک میں 27 جون کو ریلیز کے بعد باکس آفس پر زبردست بزنس کیا ہے۔