بھارت کے خلاف مقدمہ پیش کرنے کے لیے پاکستانی وفد نیویارک پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
فائل فوٹو
جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے خلاف مقدمہ پیش کرنے کے لیے پاکستان کا وفد نیویارک پہنچ گیا۔
وفد 2 جون تک نیویارک میں قیام کرے گا اور مختلف اہم شخصیات سے ملاقات کرے گا۔
بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ، یو این جنرل کے صدر سے ملے گا اور سلامتی کونسل کے اراکین کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کرے گا۔
وفد غیر وابستہ ممالک کی تنظیم کے اراکین سے بھی ملاقات کرے گا، وفد او آئی سی گروپ کو نیویارک میں بریفنگ دےگا۔
پاکستانی وفد 3 جون کو واشنگٹن پہنچے گا اور 6 جون تک قیام کرے گا، واشنگٹن میں امریکی حکام اور تھنک ٹینک سے ملاقاتیں ہوں گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کرے گا
پڑھیں:
راولپنڈی میں ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج
راولپنڈی ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ جاتلی میں ایک شہری پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی میں مسجد کے خطیب سخاوت حسین پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز تقریر کے دوران اسپیکر کے استعمال پر کارروائی کی گئی۔
مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل صغیر احمد شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس نے شواہد اگھٹے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جامع مسجد ابو بکر صدیق دولتالہ سے آواز دور تک سنائی دے رہی تھی۔
پنجاب ساونڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی دفعہ 6 کے تحت کارروائی کی گئی۔ ملزم سخاوت حسین ولد علی حسین شاہ کے خلاف مزید کارروائی متوقع ہے۔