ٹیرف پر مذاکرات: پاکستانی نمائندہ آئندہ ہفتے دورہ کریگا: ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
اسلام آباد، واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی نمائندے آئندہ ہفتے امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ دو طرفہ ٹیرف پر مذاکرات کیے جا سکیں، امریکہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے کے قریب ہے اور پاکستان کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔ پاکستان کسی معاہدے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت کی بات کی، واضح کیا جو ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں گے ان ممالک سے تجارت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت سے بات چیت کر رہے ہیں، ہم ایٹمی جنگ کو تجارت کے بدلے روکنے میں کامیاب ہوئے۔ فخر ہے ہم جنگ بندی میں کامیاب ہوئے، عام طور پر وہاں گولیاں چلتی ہیں لیکن ہم نے تجارت پر بات کی، دونوں ملک جنگ کریں گے تو میرے پاس ان کے لئے کچھ نہیں ہے۔ اسرائیل اور حماس جنگ بندی کے قریب ہیں۔ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق آج یا کل خبر دوں گا، امریکی حکام 60 دن کی جنگ بندی سے متعلق حماس کے جواب کے منتظر ہیں۔ امریکہ ایران جوہری پروگرام معاہدے کے قریب ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ سے تجارت اور ٹیرف پر بات کروں گا، امید ہے تجارت اور ٹیرف پر امریکہ چین اختلافات دور ہو جائیں گے۔ ٹیرف کے معاملے پر عدالتی جنگ جیتنا چاہتے ہیں۔ غیر ملکی طلبہ کو فی الحال امریکہ سے نہیں نکال رہے، ہارورڈ یونیورسٹی کے ساتھ لڑائی کے باوجود چاہتا ہوں غیر ملکی طلبہ یہاں تعلیم حاصل کریں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ 4 جون بدھ سے سٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر موجودہ 25 فیصد ٹیرف کو بڑھا کر 50 فیصد کر دے گا، جس سے تجارتی جنگ مزید شدت اختیار کرے گی۔ پنسلوانیا کے شہر پِٹسبرگ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اس اقدام سے مقامی سٹیل انڈسٹری کو فروغ ملے گا، قومی سپلائی محفوظ ہوگی، اور چین پر انحصار کم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سٹیل اور جاپانی کمپنی نپون سٹیل کے درمیان شراکت داری کے ذریعے اس علاقے میں سٹیل کی پیداوار میں 14 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ صحافیوں سے گفتگو میں کہا انہوں نے اس معاہدے کو ابھی تک دیکھا یا منظور نہیں کیا۔ ٹرمپ نے بعد میں اپنی سوشل میڈیا پوسٹ مین کہا ’یہ بڑھا ہوا ٹیرف ایلومینیم مصنوعات پر بھی لاگو ہو گا اور بدھ سے نافذ العمل ہو جائے گا‘۔ اس اعلان کے بعد سٹیل بنانے والی کمپنی کلیو لینڈ-کلفس انکارپوریشن کے شیئرز میں مارکیٹ بند ہونے کے بعد 26 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا کیونکہ سرمایہ کاروں نے اندازہ لگایا کہ یہ نئے ٹیرف کمپنی کے منافع کے لیے فائدہ مند ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ٹیرف پر کے ساتھ نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
واشنگٹن:مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکہ کے خام تیل کے ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس نے ملکی توانائی کے تحفظ سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
بینک آف امریکا کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت امریکہ کے پاس خام تیل کا ذخیرہ صرف 43 روز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے باقی رہ گیا ہے۔
یہ صورت حال جولائی 1983 کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے جسے توانائی کے شعبے کے لیے غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے تازہ ڈیٹا کے مطابق 10 جولائی تک ملک کے کمرشل خام تیل کے ذخائر کم ہو کر 409.7 ملین بیرل رہ گئے، جو گزشتہ پانچ برس کی اوسط کے مقابلے میں تقریباً 6 فیصد کم ہیں۔
ادھر امریکی اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو بھی مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔ 18 جولائی تک اس کا حجم گھٹ کر 316.5 ملین بیرل رہ گیا، جو اپریل 1983 کے بعد کی سب سے کم سطح ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق کمرشل اور اسٹریٹیجک ذخائر کو ملا کر امریکہ کے مجموعی خام تیل کے ذخائر تقریباً 730.8 ملین بیرل رہ گئے ہیں جو گزشتہ چار دہائیوں کی کم ترین سطحوں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔