ٹرمپ کے ٹیکس بحال! مارکیٹوں میں ہلچل، سرمایہ کاروں کی نیندیں اُڑ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
نیویارک : امریکا کی اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عائد کردہ وسیع تجارتی محصولات کو بحال کر دیا ہے، جس کے بعد وال اسٹریٹ اور دیگر عالمی مارکیٹس میں ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
یہ فیصلہ ایک روز بعد سامنے آیا جب وفاقی تجارتی عدالت نے ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے زیادہ تر ٹیکسز کو غیر قانونی قرار دے کر معطل کر دیا تھا۔
عدالت کے تازہ فیصلے نے سرمایہ کاروں کو الجھن میں ڈال دیا ہے، کیونکہ بدھ کے روز جب محصولات معطل کیے گئے تو مارکیٹس کو وقتی ریلیف ملا تھا، لیکن اب صورتحال پھر سے غیر مستحکم ہو گئی ہے۔
تازہ عدالتی فیصلے سے پہلے، ایس اینڈ پی 500 میں 4.
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار اب ٹرمپ کی پالیسیوں کے غیر یقینی پن کے عادی ہو چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فنانشل ٹائمز نے ایک نئی اصطلاح "TACO" (Trump Always Chickens Out) متعارف کرائی ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ٹرمپ اکثر سخت فیصلوں کے اعلان کے بعد پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔
جب ایک صحافی نے ٹرمپ سے TACO کے بارے میں سوال کیا، تو انہوں نے اسے "بدبودار سوال" قرار دے کر مسترد کر دیا اور کہا، "اسے مذاکرات کہتے ہیں۔"
یاد رہے کہ وفاقی عدالت نے بدھ کے روز ٹرمپ کی محصولات کو آئینی حدود سے تجاوز قرار دے کر معطل کیا تھا، جس پر وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غیر منتخب جج قومی ایمرجنسی سے نمٹنے کے طریقے طے نہیں کر سکتے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے فوراً اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی، جس کے نتیجے میں اپیل کورٹ نے محصولات کو دوبارہ بحال کر دیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کر دیا
پڑھیں:
پنجاب یونیورسٹی نے فیسوں میں 59 فیصد تک اضافہ کر دیا
بی ایس سی، بی کام، بی بی اے، ایم بی اے کی فیس میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈی فارمیسی کی فیس 18 ہزار سے بڑھا کر 23 ہزار کر دی گئی، ایل ایل بی کی فیس میں 28 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا جبکہ میڈیکل ڈپلومہ کی فیس 16 فیصد بڑھا دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کی فیسوں میں 16 سے 59 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ملک کی بڑی یونیورسٹی کی فیسیں مجموعی طور پر 28 فیصد تک بڑھا دی گئی ہیں۔ ایل ایل ایم کی فیس میں 7825 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ ایل ایل ایم کی فیس میں گزشتہ برس سے 59 فیصد اضافہ کیا گیا۔ بی ایس سی، بی کام، بی بی اے، ایم بی اے کی فیس میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈی فارمیسی کی فیس 18 ہزار سے بڑھا کر 23 ہزار کر دی گئی، ایل ایل بی کی فیس میں 28 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا جبکہ میڈیکل ڈپلومہ کی فیس 16 فیصد بڑھا دی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی سنڈیکٹ کی منظوری کے بعد سالانہ فیسوں میں اضافہ کیا گیا، فیسوں میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق رواں ماہ سے ہوگا۔