ٹرمپ نے ناسا کے لیے ایلون مسک کے اتحادی جیرڈ آئزک مین کی نامزدگی واپس لے لی
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ارب پتی تاجر اور اسپیس ایکس کے نجی خلا باز جیرڈ آئزک مین کی ناسا کے ایڈمنسٹریٹر کے عہدے کے لیے نامزدگی واپس لے لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ناسا نے مریخ پر پانی کے غائب ہونے کا نیا سبب دریافت کر لیا
یہ فیصلہ سینیٹ میں ان کی توثیق سے چند دن قبل کیا گیا ہے۔
آئزک مین، جوShift4 کمپنی کے بانی اور سی ای او ہیں، نے اسپیس ایکس کے ساتھ 2 نجی خلائی مشن کیے ہیں، جن میں سے ایک میں انہوں نے نجی خلا باز کے طور پر پہلا خلائی چہل قدمی بھی کی تھی۔
آئزک مین کی اسپیس ایکس اور ایلون مسک کے ساتھ قریبی وابستگی نے سینیٹ میں تنازعات کو جنم دیا۔
سینیٹ ڈیموکریٹس نے آئزک مین کی مسک کے ساتھ قربت پر تشویش کا اظہار کیا، خاص طور پر اس وقت جب مسک نے حال ہی میں ٹرمپ انتظامیہ سے علیحدگی اختیار کی ہے۔
اس کے علاوہ، آئزک مین کی ماضی میں ڈیموکریٹک امیدواروں کو دی جانے والی مالی امداد بھی اس فیصلے میں ایک عنصر رہی۔
ٹرمپ انتظامیہ نے ناسا کے لیے ایک ایسے رہنما کی تلاش کا عندیہ دیا ہے جو صدر کے ’امریکا فرسٹ‘ ایجنڈے کے ساتھ مکمل ہم آہنگی رکھتا ہو۔
آئزک مین کی نامزدگی کی واپسی کے بعد ناسا کی عبوری ایڈمنسٹریٹر کے طور پر جینیٹ پیٹرو خدمات انجام دیتی رہیں گی۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ نے ناسا کے بجٹ میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے، جس سے ایجنسی کے سائنسی پروگراموں اور مشنز پر اثر پڑ سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایلون مسک جیرڈ آئزک مین صدر ٹرمپ ناسا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایلون مسک آئزک مین کی ناسا کے کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
ایف آئی اے نے شبر زیدی کیخلاف مقدمہ واپس لینے کیلئے خط لکھ دیا
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے سابق چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف مقدمہ واپس لینے کے لیے خط لکھ دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے حکام سے مقدمہ قانون کے تحت سی کلاس کرنے استدعا کی ہے جب کہ ایف آئی اے کرائم سرکل نے مقدمہ منسوخ کرکے عدالت میں رپورٹ دینےکی اجازت مانگ لی ہے۔
خط میں مقدمہ منسوخ کرنے یا یا سی کلاس کرنےکی اجازت طلب کرتے ہوئے استدعا کی کہ مقدمے میں نامزد شبر زیدی، ایف بی آر حکام اور نجی بینک ملازمین کا نام نکالا جائے تاہم چالان کے کالم ٹو میں درج رکھے جائیں جب کہ مقدمہ سی کلاس کرنےکی رپورٹ عدالت میں دی جائے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے گزشتہ روز شبر زیدی پر 16 ارب روپے کی غیر مجاز ادائیگیوں کے الزام پر مقدمہ درج کیا تھا۔