احتجاجی سیاست دوبارہ سے شروع کرنے کیلئے پارٹی نے لائحہ عمل تیار کرلیا: شبلی فراز
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ احتجاجی سیاست دوبارہ سے شروع کرنے کے لیے پارٹی نے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔
شبلی فراز نے’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی 3 سال سے احتجاجی سیاست کر رہی ہے، 26 نومبر کے بعد ہماری سیاسی جدوجہد میں کمی آئی، ہمیں توقع نہیں تھی کہ ہم پر گولیاں چلائی جائیں گی۔
سینٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا ہے کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ ہمارے لیڈرکوگالیاں دیں، گالیاں ہم سے بہتر کوئی نہیں دے سکتا۔
اُنہوں نے کہا کہ اب بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقاتیں شروع ہوئیں تو دوبارہ سرگرمیاں شروع ہو رہی ہیں، عمران خان نے تنظیمی عہدیداروں کو دوبارہ سے جہدوجہد شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے عمل دخل کے بغیر احتجاج زیادہ مؤثر نہیں ہوتا، علی امین گنڈاپور احتجاج میں جنید اکبر کو سپورٹ کریں گے۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ جنید اکبر کو بانیٔ پی ٹی آئی نے بنایا ہے اور ان پر اعتبار بھی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شبلی فراز پی ٹی آئی
پڑھیں:
تہران کاایٹمی تنصیبات زیادہ قوت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنےکا اعلان
تہران (ویب ڈیسک )ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنی جوہری تنصیبات کو دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔جوہری توانائی تنظیم کے دورے کے موقع پر مسعود پزشکیان نے واضح طور پر کہا کہ عمارتوں اور کارخانوں کو تباہ کرنے سے ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواہاں نہیں ہے، تہران اپنی جوہری تنصیبات کو زیادہ قوت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، ایرانی جوہری پروگرام سویلین مقاصد کے لیے ہے۔واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل جنگ کے دوران امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات کو بنکر بسٹر بموں سے تباہ کر دیا تھا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اگر ایران نے دوبارہ جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کی کوشش کی تو انہیں دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا۔